مہاراشٹرا کے نومنتخب 176 ارکان اسمبلی مجرمانہ پس منظر کے حامل

(ممبئی)  مہاراشٹرا اسمبلی کے حالیہ انتخابات میں نومنتخب 176 ارکان مجرمانہ پس منظر کے حامل ہیں اور انھیں مقدمات کاسامنا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 288 ارکان اسمبلی کے منجملہ 285ارکان کی جانب سے داخل کردہ حلفناموں کا اسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارمس کی جانب سے تجزیہ کیا گیا جن میں 62 فیصد یعنی (176) ارکان اسمبلی کو مجرمانہ مقدمات کا سامنا ہے جبکہ (113) ارکان اسمبلی سنگین جرائم کا سامنا کررہے ہیں۔ تین ارکان کے حلف ناموں کا تجزیے نہیں کیا گیا کیونکہ ان کے دستاویزات انتخابی کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب نہیں تھے۔