مسلمان خاتون نے یہودی خاندان کو سامیت مخالف حملے سے بچا لیا

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک یہودی خاندان لندن کی زیر زمین ریل میں سفر کر رہا ہے۔ اس ویڈیو میں نظر آنے والے یہودی شخص کے بائیں جانب ایک چھوٹا بچہ بیٹھا ہوا دکھائی دیتا ہے اور اس نے بھی یہودیوں کی خاص ٹوپی (کِپا) پہن رکھی ہے۔

ساتھ ہی کھڑا ایک شخص انھیں مسلسل پریشان کرتا دکھائی دیتا ہے۔ وہ نامعلوم شخص ہاتھ میں بائبل پکڑے ہوئے ہے اور بار بار ان کے سامنے بائبل کا وہ حصہ پڑتا ہے، جن میں یہودیوں پر تنقید کی گئی ہے۔

اس ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نظر نہ آنے والا آدمی اور ایک اسکارف والی خاتون آگے بڑھ کر اس شخص کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں اور بحث شروع کر دیتے ہیں۔ خاتون بار بار ہاتھ اوپر کرتے ہوئے اس بحث کو ختم کرنے کا کہتی ہے۔ یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی اور پانچ ملین سے زائد لوگ اسے دیکھ چکے ہیں۔ لندن کے مقامی میڈیا کے مطابق یہودی فیملی کو تنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

بعد میں مسلمان خاتون کی شناخت اسما شویخ کے نام سے ہوئی اور ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وہی کیا جو وہ ٹھیک سمجھ رہی تھیں۔ اسما نے بتایا کہ وہ خود بھی صرف مذہب کی بنیاد پر اس طرح کے حملوں کا نشانہ بن چکی ہیں۔ اسما کا بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک ماں، باعمل مسلمان اور شہری کے طور پر یہ ان کا فرض تھا۔ انھوں نے کہا ”میں صرف کھڑی یہ نہیں دیکھ سکتی تھی کہ وہ ایک فیملی اور بچوں کے ساتھ کیا کر رہا تھا۔‘‘

سوشل میڈیا پر اسما شویخ کی بہت تعریف کی جا رہی ہے اور متعدد صارفین کا کہنا تھا کہ دنیا کو ’’بہت سی ایسی اسما شویخ کی ضرورت ہے۔‘‘

(ایجنسیاں)

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
holiganbet
casibom
marsbahis
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
Adana Escort
jojobet giri?
jojobet