مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے دہلی کے وزیر اعظم کیجریوال کو ”دہشت گرد” کہا
نئی دہلی، فروری 3: بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرویش ورما کے ذریعے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو "دہشت گرد” قرار دینے کے ایک دن بعد مرکزی وزیر اور بی جے پی کے انتخابی انچارج پرکاش جاوڈیکر نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں اپنی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کے تبصرے کو دہرایا۔
جاوڈیکر، جنھیں دوسری صورت میں ایک سنجیدہ سیاست دان سمجھا جاتا ہے، نے خود کو کیجریوال کو "دہشت گرد” کہنے تک محدود نہیں کیا بلکہ مزید کہا کہ "اس کو ثابت کرنے کے لیے کافی ثبوت موجود ہیں”۔
مرکزی وزیر نے کجریوال پر تنقید کرتے ہوئے کہا ”کیجریوال دہشت گرد ہونے کا ثبوت مانگ رہے ہیں۔ کیجریوال ایک معصوم چہرہ بنا رہے ہیں اور پوچھ رہے ہیں کہ کیا وہ دہشت گرد ہیں؟ آپ دہشت گرد ہیں۔ اس کے لیے کافی ثبوت موجود ہیں۔ آپ نے خود کہا تھا کہ آپ ایک انارکیت پسند ہیں، انارکیت پسند اور دہشت گرد میں زیادہ فرق نہیں ہے۔”
جاوڈیکر کے تبصروں پر عام آدمی پارٹی نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ پارٹی کے راجیہ سبھا کے ممبر سنجے سنگھ نے بی جے پی کو چیلنج کیا تھا کہ وہ کیجریوال کو دہشت گرد ہونے کی صورت میں گرفتار کر لے۔
سنجے سنگھ نے کہا ”یہ ہمارے ملک کے دارالحکومت میں ہو رہا ہے… جہاں مرکزی حکومت قائم ہے، الیکشن کمیشن موجود ہے۔ کسی مرکزی وزیر کو ایسی زبان استعمال کرنے کی اجازت کیسے دی جاسکتی ہے؟”
عآپ کے ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا اگر اروند کیجریوال دہشت گرد ہیں تو میں بی جے پی کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ انہیں گرفتار کریں۔
پرویش ورما نے اس سے پہلے 25 جنوری کو کیجریوال پر دہشت گرد ہونے کا الزام لگایا تھا۔