مدھیہ پردیش کے اجّین میں بس پلٹنے کے نتیجے میں 2 مزدور ہلاک، 36 زخمی

اجین، 23 اگست: پولیس نے بتایا کہ آج صبح مدھیہ پردیش کے ضلع اجّین میں بس الٹنے کے نتیجے میں 2 مزدور ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے۔

پولیس انسپکٹر پردیپ سنگھ راجپوت نے بتایا کہ یہ حادثہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سے 20 کلومیٹر دور کیتھا پولیس اسٹیشن کی حدود کے تحت صبح 3.50 بجے کے قریب پیش آیا۔

عہدیدار نے بتایا کہ یہ مزدور اتر پردیش کے اٹاوا سے تعلق رکھنے والے تھے اور ایک ٹھیکیدار کے ذریعہ احمد آباد لے جائے جارہے تھے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق گاڑی ایک موڑ پر پلٹی۔

عہدیدار نے بتایا کہ ایک 24 سالہ مزدور موقع پر ہی دم توڑ گیا، جب کہ دوسرا 26 سالہ متاثرہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔

انھوں نے بتایا کہ زخمی مزدوروں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

راجپوت نے کہا ’’ہم نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔‘‘

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
marsbahis
holiganbet
casibom
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
adana escort
jojobet giri?