مدھیہ پردیش پولیس بربریت: گونا میں ہوئے واقعے کے معاملے میں چھ افسران معطل، مجسٹریل تحقیقات کا حکم

مدھیہ پردیش، جولائی 17: دی انڈین ایکسپریس کے مطابق مدھیہ پردیش پولیس کے چھ پولیس افسر، بشمول ایک سب انسپکٹر، کو ایک کسان اور اس کی بیوی کے خلاف مبینہ پولیس بربریت کے سلسلے میں معطل کر دیا گیا ہے۔

اس معاملے میں مجسٹریل تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔

معطل افسران، سب انسپکٹر اشوک سنگھ کشواہا اور کانسٹیبل راجندر شرما، پون یادو، نریندر راوت، نیتو یادو اور رانی رگھوونشی سے کہا گیا ہے کہ وہ اجازت کے بغیر ہیڈ کوارٹر نہ چھوڑیں۔

وہیں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اعلان کیا کہ گونا کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

جمعرات کو انسپکٹر جنرل (گوالیار رینج) راجابابو سنگھ کا بھی تبادلہ کردیا گیا۔

وہیں حزب اختلاف کانگریس نے گونا کے واقعے پر برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ واقعہ ریاست میں ’’جنگل راج‘‘ کا ثبوت ہے۔

جمعرات کے روز کانگریس پارٹی کی ایک ٹیم نے جوڑے سے ضلع اسپتال میں ملاقات کی اور انھیں ڈیڑھ لاکھ روپے کا چیک دیا۔