مختصر مختصر: ملک میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30000 کے پار، یومِ آزادی کی تقریب کے لیے حکومت نے رہنما خطوط جاری کیے، دیگر اہم خبریں

  1. وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ایک دن میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 49،310 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 12،87،945 ہوگئی۔ وہیں 740 مزید اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 30،601 ہوگئی۔ مرکزی وزارت صحت نے کہا کہ ملک میں مریضوں کی صحت یابی کی شرح 63.45 فیصد ہے، جب کہ اموات کی شرح 2.38 فیصد ہے۔
  2. کورونا وائرس کے بحران کے درمیان مرکز نے ملک میں یوم آزادی کی تقریبات کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ حکومت نے کہا کہ یہ تقریبات مناسب حفاظتی اقدامات اور لوگوں کی تعداد پر پابندی کے ساتھ ہوں گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی دہلی کے لال قلعے سے ملک کو مخاطب کریں گے اور روایت کے مطابق قومی پرچم لہرائیں گے۔ وزیر اعظم کے خطاب کے لیے قریب 250 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
  3. عالمی ادارۂ صحت نے کہا ہے کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ، برازیل اور ہندوستان جو کہ وائرس سے تین سب سے بدترین متاثرہ ممالک ہیں، وبائی مرض سے اب بھی ’’نمٹ‘‘ سکتے ہیں، کیوں کہ وہ ’’طاقت ور اور قابل‘‘ ہیں اور بڑھتے ہوئے صحت کے بحران سے نمٹنے کے لیے ان کے پاس زبردست صلاحیت ہے۔
  4. بنگلور کے قریب پولیس ٹریننگ اسکول میں 90 سے زائد حصہ لینے والوں نے کورونا وائرس کے لیے مثبت تجربہ کیا۔
  5. دہلی پولیس نے بتایا کہ دارالحکومت میں ایک طبی سہولت میں کورونا وائرس کا علاج کرانے والی 14 سالہ بچی کو مبینہ طور پر ایک اور مریض نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ زیادتی کرنے والے 19 سالہ شخص اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ واقعہ 15 جولائی کو پیش آیا تھا۔
  6. بنگلور کے شہری ادارے کو اس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب اس کے عہدیداروں نے ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس میں دو فلیٹوں کو ٹن کی چادروں سے سیل کردیا، جس کے رہائشی کورونا وائرس مثبت پائے گئے۔ بنگلورو نگر پالیکا کمشنر این منجوناتھ پرساد نے کہا کہ فوری طور پر بیریکیڈس کو ہٹا دیا گیا ہے اور ہم اس واقعے کے لیے معذرت خواہ ہیں۔
  7. آسٹریلیائی سائنسدانوں نے پایا ہے کہ ناک اور منہ کی حفاظت کے لیے گھریلو چہرے کے ماسک کپڑے کے کئی تہوں سے بنائے جانے چاہئیں۔
  8. امریکہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 76،570 نئے معاملات اور 1،225 اموات ہوئیں۔ ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 40 لاکھ کا ہندہ عبور کر گئی، جب کہ اموات کی تعداد 1،44،305 تک پہنچ گئی۔
  9. جان ہاپکنز یونی ورسٹی کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس کے معاملات کی تعداد اب 1.54 کروڑ سے زیادہ ہے اور اموات کی تعداد 6.31 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ وہیں اب تک 87.59 لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔