مختصر مختصر: مرکزی حکومت اور کسان زرعی قوانین پر تعطل کو توڑنے میں ناکام، اگلی میٹنگ 4 جنوری کو، دیگر اہم خبریں

  1. مرکزی حکومت اور کسان ایم ایس پی اور نئے قوانین کی منسوخی پر 4 جنوری کو ہونے والی اگلی میٹنگ میں تبادلۂ خیال کریں گے۔ وزیر زراعت نے کہا کہ حکومت چھٹے دور کی بات چیت کے بعد کسانوں کے ساتھ 2 معاملات پر اتفاق رائے پر پہنچ چکی ہے۔ دریں اثنا کانگریس اور ایس اے ڈی نے احتجاج کرنے والے کسانوں پر زور دیا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے براہ راست بات چیت کریں۔ دوسری طرف کسان احتجاج کے دوران بی جے پی-جے جے پی اتحاد نے ہریانہ میں بلدیاتی انتخابات میں میئر کی چار اہم نشستیں گنوا دیں۔
  2. شاہین باغ شوٹر کپل گجر کو بی جے پی میں شامل کرنے کے چند گھنٹوں بعد بی جے پی سے نکالا گیا۔ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران گجر نے شاہین باغ احتجاجی مقام پر دو یا تین بار ہوا میں فائرنگ کی تھی۔
  3. ہندوستان نے کورونا وائرس کے بحران کے دوران بین الاقوامی پروازوں کی معطلی میں 31 جنوری تک توسیع کی۔ وہیں برطانیہ کی پروازوں پر پابندی 7 جنوری تک بڑھا دی گئی ہے۔ ملک میں اب تک برطانیہ میں پائے جانے والے وائرس کے نئی شکل سے متاثر 20 افراد پائے گئے ہیں۔
  4. سرینگر میں فائرنگ کے تبادلے میں تین مشتبہ عسکریت پسند ہلاک۔ اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ وہ بے گناہ تھے۔ تینوں مبینہ عسکریت پسندوں کے اہل خانہ نے سرکاری دعوے سے اختلاف کیا اور ان ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کیا۔
  5. راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان اور چین جاری سرحدی کشیدگی کو لے کر ایک ’’معنی خیز حل‘‘ تک پہنچنے میں ناکام رہے ہیں۔ وزیر دفاع نے ’’لو جہاد‘‘ کے خلاف قانون کے بارے میں بات کی اور کہا کہ وہ ذاتی طور پر شادی کے لیے مذہبی تبادلوں کی حمایت نہیں کرتے۔
  6. برطانیہ نے آکسفورڈ کورونا وائرس ویکسین کو استعمال کے لیے منظور کرلیا۔ 4 جنوری سے شروع ہوگا ویکسینیشن کا عمل۔
  7. مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے اراکین پارلیمنٹ نے صدر جمہوریہ کو خط لکھ کر گورنر جگدیپ دھنکھر کو ہٹانے کی اپیل کی۔ انھوں نے دھنکھر پر بی جے پی کے کہنے پر ریاستی حکومت کے خلاف کام کرنے کا الزام عائد کیا۔
  8. وزارت داخلہ نے اے ایف ایس پی اے کے تحت مزید چھ ماہ کے لیے ناگالینڈ کو ’’پریشان کن علاقہ‘‘ قرار دیا۔ ریاست تقریباً چھ دہائیوں سے اے ایف ایس پی اے کی زد میں ہے۔
  9. دہلی حکومت کے ایک پینل نے شراب نوشی کی عمر کو 25 سے گھٹا کر 21 کرنے اور ’’ڈرائی ڈیز‘‘ کم کرنے کی تجویز دی ہے۔ اگر سفارشات منظور ہوجاتی ہیں تو ’’ڈرائی ڈیز‘‘ صرف یوم آزادی (15 اگست)، یوم جمہوریہ (26 جنوری) اور گاندھی جینتی (2 اکتوبر) کو ہوں گے۔