مختصر مختصر: دہلی بارڈر پر کسانوں کا احتجاج جاری، نئے مطالبوں کی فہرست جاری کی، دیگر اہم خبریں
- کسانوں کا کہنا ہے کہ اگر انھیں دہلی آنے نہیں دیا گیا تو وہ دہلی میں داخلے کے پانچوں راستوں کو بلاک کر دیں گے۔ انھوں نے حکومت کی طرف سے تجویز کردہ براری کے احتجاجی مقام کو ’’کھلی جیل‘‘ قرار دیا۔
- آکسفورڈ ویکسین کے ٹرائل میں شریک ایک رضاکار نے سیرم انسٹی ٹیوٹ پر ’’شدید منفی اثرات‘‘ کے الزام میں مقدمہ دائر کیا، ڈی سی جی آئی نے انکوائری شروع کردی: مذکورہ شخص نے مطالبہ کیا ہے کہ ویکسین کے ٹرائل کو فوری طور پر روک دیا جائے اور اس کی ’’تیاری اور تقسیم‘‘ کے تمام منصوبے معطل کردیے جائیں۔
- حیدرآباد بلدیاتی انتخابات کی انتخابی ریلی میں امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی حیدرآباد کو نظام اور نوابوں کی ثقافت کی بندشوں سے آزاد کر دے گی۔ دریں اثنا اسد الدین اویسی نے حیدرآباد بلدیاتی انتخابات کے لیے بی جے پی کی جارحانہ مہم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ’’ایسا لگ رہا ہے کہ ہم وزیر اعظم منتخب کررہے ہیں۔‘‘
- اتر پردیش پولیس نے بریلی کے ایک شخص کے خلاف مذہبی تبادلوں سے متعلق نئے قانون کے تحت پہلا مقدمہ درج کیا۔ شریف نگر گاؤں کے ایک رہائشی نے الزام لگایا کہ ملزم اس کی بیٹی کو بہلا پھسلا کر تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
- آئی سی ایم آر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ماسک کبھی بھی نہیں ہٹائے جا سکتے، کوویڈ 19 کی ویکسین آنے کے بعد بھی ماسک پہنیں۔ انھوں نے کہا کہ مرکز کا ہدف ہے کہ اگلے سال جولائی تک 30 کروڑ لوگوں کو ویکسین فراہم کی جائے۔
- عمر خالد نے دہلی تشدد کیس میں اپنے خلاف میڈیا ٹرائل کو ’’شیطانی‘‘ قرار دیا اور چارج شیٹ کی کاپی طلب کی۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ خالد نے پٹنہ میں رہتے ہوئے دہلی فسادات کی سازش رچی تھی۔
- اٹارنی جنرل نے پرشانت بھوشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی رضامندی سے انکار کردیا۔ اکتوبر میں ایک ٹویٹ میں سینئر وکیل نے چیف جسٹس کے مدھیہ پردیش کے دورے پر تبصرہ کیا تھا.
- گوہاٹی ہائی کورٹ نے ناگالینڈ کی حکومت کی طرف سے کتے کے گوشت کی فروخت پر لگی پابندی پر روک لگا دی۔ عدالت نے کہا کہ حکومت نے لائسنس یافتہ کتے کے گوشت کے تاجروں کی جانب سے پابندی کے خلاف دائر درخواست پر اپنا جواب ابھی تک پیش نہیں کیا ہے۔
- افغانستان میں کار بم دھماکے میں کم از کم 30 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ وسطی صوبہ غزنی میں دھماکے کی شدت اور دھماکے کے مقام کے پیش نظر ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔