متحدہ عرب امارات اور مالدیپ میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو نکالنے کے لیے تین بحری جہاز بھیجے گئے
نئی دہلی، مئی 5: دی ہندو کی خبر کے مطابق ایک دفاعی ترجمان نے آج صبح بتایا کہ ہندوستان نے کوویڈ 19 کی وجہ سے مالدیپ اور متحدہ عرب امارات میں پھنسے اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے تین بحری جہاز بھیجے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ آئی این ایس جلشوا نے ممبئی کے ساحل پر تعینات، آئی این ایس ماگر کے ہمراہ پیر کی رات مالدیپ کا رخ کیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ آئی این ایس شاردل نے غیر ملکیوں کو نکالنے کے لیے دبئی کا رخ کیا۔
انھوں نے بتایا کہ یہ تینوں جہاز کوچی واپس آئیں گے۔
آئی این ایس ماگر اور آئی این ایس شاردل جنوبی بحریہ کے جہاز ہیں، جب کہ آئی این ایس جلشوا مشرقی بحریہ کا جہاز ہے۔