لبنان میں محمد صفدی کو تشکیل حکومت کی دعوت
سابق وزیر کے گھر کے باہر مظاہرین کا دھرنا ، بیروت میں جگہ جگہ جھڑپیں
بیروت۔ 15 نومبر: لبنان میں جاری سیاسی کشیدگی کے جلو میں یہ خبر سامنے آئی ہے کہ مختلف سیاسی دھڑوں نے سابق وزیر محمد صفدی کے نئی حکومت کی قیادت کے لیے نام پر اتفاق کیا ہے جس کے بعد انہیں حکومت کی تشکیل کے لیے دعوت دی گئی ہے۔ نئی حکومت کی قیادت کے لیے سابق وزیر محمد صفدی کے نام پر ابتدائی طور پر اتفاق ہوگیا ہے۔ نئی حکومت کی سرربراہی کے نام کے چنائو کے لیے ہونے والی بات چیت میں اور مذاکرات میں سبکدوش ہونے والے وزیراعظم سعد حریری، تحریک امل اور حزب اللہ نے شرکت کی۔ خیال رہے کہ محمد الصفی ماضی میں وزارت خزانہ، وزارت اقتصادیا اور وزارت محنت کے محکموں کے سربراہ رہ چکے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرین کی ایک بڑی تعداد نے محمد صفدی کے گھر کیباہر بھی دھرنا دے رکھا تھا تاہم فوج نے مظاہرین کو منتشر کردیا۔ صفدی کے گھر کے باہر سے لوگوں کے منتشر ہونے کے بعد ان کے نام پر اتفاق رائے کی تصدیق کی گئی ہے۔حالیہ ایام میں بیروت اور دوسرے علاقوں میں مظاہرین نے سڑکیں بلاک کر دی تھیں۔ عبوری حکومت کے وزیر دفاع الیاس ابو صعب نے جمعرات کو کہا ہے بیروت کے شمال میں واقعو علاقیجل ال دیب اور نہر الکالب کی سڑکوں پر جو کچھ ہوا اس نے ماضی کی خانہ جنگی کی یاد تازہ کردی۔بو صعب نے اسپیکر نبیہ بری سے ملاقات کے بعد لبنان کے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جل الدین اورنہر الکلب میں جس طرح سڑکیں بلاک کی گئیں۔ انہوں نے ہمیں ماضی کی خانہ جنگی کی یاد دلا دی ہے۔ لبنان میں حکومت کے خلاف جاری عوامی احتجاجی تحریک کے دوران لوگوں نے اب بھی شہروں کو ایک دوسرے سے ملانے والی سڑکیں بند کردی ہیں۔