فرانس:فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ کرنے پر الجزائری فٹبالر گرفتار

پیرس ،25نومبر :۔

فرانسیسی پولیس نے الجزائر کے بین الاقوامی فٹ بالر یوسف اطل کو فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ کرنے پر گرفتار کرلیا ، فرانسیسی استغاثہ نے بتایا کہ پولیس نے لیگ ون میں نائس کی نمائندگی کرنے والے یوسف اطل کو سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ پر وضاحت کے لئے گرفتار کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 27 سالہ فٹ بالر پر گزشتہ ماہ اسی پوسٹ کے بعد 7 میچوں کی پابندی عائد کردی گئی تھی، حالانکہ انہوں نے مذکورہ پوسٹ ڈیلیٹ کرکے اس پر معذرت بھی کرلی تھی۔ نائس کے پروسیکیوٹر نے شہر کے میئر اور عہدیداروں کی درخواست پر اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی تھی۔