شہریت ترمیمی قانون کا نفاذ جلد ہی ہوگا، کووڈ کی وجہ سے تاخیرہوئی: بی جے پی صدر

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا نے پیر ، 19 اکتوبر کو کہا کہ حکومت شہریت (ترمیمی) ایکٹ (سی اے اے) کے ساتھ آگے بڑھے گی اور آئندہ بھی اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
نڈا نے کہا کہ کووڈ 19 کی وباکی وجہ سے شہریت ترمیمی قانون کے نفاذ کے عمل میں تاخیر ہوگئی۔
نڈا شمالی بنگال کے سلی گڑی میں ایک ریلی سے خطاب کررہے تھے۔
نڈا نے کہا "یہ یقینی ہے کہ آپ کو شہریت ترمیمی قانون ملے گا۔ کوروناوائرس کی وجہ سے شہریت ترمیمی قانون کے عمل میں تاخیر ہوئی۔ لیکن صورت حال بتدریج بہتر ہورہی ہے ، کام شروع ہوگیا ہے۔ اب ضابطے تیار کیے جارہے ہیں ۔ ”
نڈا نے مزید کہا ، "جہاں تک شہریت ترمیمی قانون کا تعلق ہے تو آپ سب کو شہریت ترمیمی قانون کے فوائد حاصل ہوں گے۔ اسے پارلیمنٹ میں منظور کیا گیا ہے۔ ہم اس کے پابند ہیں۔