شہریت ترمیمی بل غلط سمت میں بڑھایا گیا ایک خطرناک قدم: امریکی کمیشن

نئی دہلی: ریاستہائے متحدہ کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) نے شہریت ترمیمی بل کوغلط سمت میں بڑھایا گیاایک خطرناک قدم کہا ہے اور اس کا مطالبہ کیا ہے کہ اگر یہ ہندوستان کی پارلیمنٹ میں منظور ہوتا ہے تو ہندوستان کے وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف پابندی لگائی جانی چاہیے۔ یو ایس سی آئی آر ایف نے پیر کو جاری اپنے بیان میں اس بل پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

کمیشن نے کہا کہ اگربل  دونوں ایوانوں میں منظور ہو جاتا ہے تو امریکی حکومت کو وزیر داخلہ امت شاہ اور حکمراں پارٹی کے خلاف پابندی لگانے پر غور کرنا چاہیے۔ کمیشن نے کہا کہ مذہبی تکثیریت ہندوستان اور امریکہ دونوں ہی ممالک کی بنیاد ہے اور ہمارے مشترکہ اقدار میں سے ایک ہے۔ شہریت کے لیےمذہب کو بنیاد بنانا بنیادی جمہوری‎ اصول کو کمزور کرتا ہے۔

(ایجنسیاں)