شندے ۔فڑنویس حکومت 15 دنوں کی مہمان ،پندرہ دنوں میں گر جائے گی: راوت

جلگاؤں،23اپریل :۔
مہاراشٹر میں ایکناتھ شندے اور بی جے پی کی مشترکہ حکومت کی تشکیل کے بعد ادھو ٹھاکرے اور ایکناتھ شندے گروپ کے درمیان جم کر حملے اور جوابی حملے کا سلسلہ جاری ہے ۔ادھو بالا صاحب ٹھاکرے گروپ کی سینئر رہنما اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت نے اتوار کو دعویٰ کیا کہ شندے-فڑنویس کی ریاستی حکومت 15 دنوں میں گر جائے گی۔
واضح رہے کہ سنجے راوت جو گزشتہ دو دنوں سے جلگاؤں میں تھے آج شام ضلع کے پچورا میں یو بی ٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے اور ایم وی اے لیڈروں کی وجرمٹھ ریلی میں شرکت کریں گے۔
سنجے راوت نے کہا کہ انہوں نے پہلے پیش گوئی کی تھی کہ شندے حکومت 15 دنوں میں گر جائے گی۔ انہوں نے کہا، “لیکن ایسا نہیں ہوا کیونکہ اس معاملے میں سپریم کورٹ کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ اب جب عدالت کا فیصلہ آجائے گا تو شندے حکومت کا گرنا طے ہے۔‘‘
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما اجیت پوار سمیت دیگر بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے مختلف بیانات کے بعد ریاست میں سیاسی ہلچل بڑھ گئی ہے۔ ادھو ٹھاکرے آج شام پچورا میں ایم وی اے ریلی سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل کی خبریں ہیں۔کچھ دنوں سے یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ اجیت پوار بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔دریں اثنا سینئر لیڈر شرد پوار اور ایکناتھ گروپ کے رہنما سامنت کے درمیان ملاقات کے بعد بھی قیاس آرائیوں کو دور جاری ہے کہ شرد پوار بی جے پی اور شندے گروپ سے ہاتھ ملا سکتے ہیں ۔اس درمیان سنجے راوت کا دعویٰ ایک الگ ہی بحث چھیڑ دیا ہے ۔