شاہین باغ احتجاج کا حصہ رہنے والے شہزاد علی اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ بی جے پی میں شامل

نئی دہلی، اگست 17: علما کونسل کے سکریٹری شہزاد علی، جو مبینہ طور پر متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف گزشتہ موسم سرما میں شروع ہونے والے شاہین باغ احتجاج میں شامل تھے، اتوار کے روز اپنے کچھ دیگر ساتھیوں کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے۔

اے این آئی سے بات کرتے ہوئے شہزاد نے کہا ’’میں نے اپنی برادری کے لوگوں کو غلط ثابت کرنے کے لیے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے، جو یہ سمجھتے ہیں کہ بی جے پی ہماری دشمن ہے۔ ہم ان کے ساتھ شہریت ترمیمی قانون کے خدشات پر بیٹھ کر بات کریں گے۔‘‘

انھوں نے کہا کہ وہ سی اے اے مخالف مظاہرے کا ابھی بھی اہم حصہ ہیں، لیکن انھوں نے اپنے اس منصوبے کے بارے میں بتانے سے انکار کردیا کہ وہ اپنے اس بدلے ہوئے موقف پر مظاہرین کو کیسے راضی کریں گے۔

ریاستی بی جے پی سربراہ آدیش کمار گپتا نے شہزاد کا پارٹی میں استقبال کیا۔

شہزاد علی کے ساتھ ڈاکٹر مہرین اور تبسم حسین نے بھی بی جے پی کے نائب صدر شیام ججو کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔

اس موقع پر موجود دہلی بی جے پی کے اقلیتی چہرے نکہت عباس نے کہا ’’بی جے پی تمام مذاہب اور ذات کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔‘‘

واضح رہے کہ شاہین باغ میں 101 دن تک جاری رہنے والا احتجاج، جس کو ’’ہندوستان بھر میں ہونے والے سی اے اے مخالف مظاہروں کا دل‘‘ قرار دیا گیا تھا، کوویڈ 19 کے باعث روک دیا گیا ہے۔

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
holiganbet
casibom
marsbahis
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
adana escort
jojobet giri?
jojobet