سی بی ایس ای دسویں اور بارہویں کلاس کے بقیہ امتحانات 1 سے 15 جولائی تک منعقد کرے گا
نئی دہلی، مئی 8: اے این آئی کے مطابق سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ کلاس 10 اور کلاس 12 کے باقی امتحانات یکم جولائی سے 15 جولائی تک منعقد کرے گی۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے امتحانات مارچ میں اچانک ملتوی کردیے گئے تھے۔
29 اپریل کو سی بی ایس ای نے شمال مشرقی دہلی میں صرف چھ مضامین کے لیے کلاس 10 کے امتحانات کے ارادے کا اعادہ کیا تھا، جو فروری میں شہریت ترمیمی قانون کے حامیوں اور مخالفین کے مابین تشدد سے متاثر ہوا تھا۔ بورڈ نے کہا کہ دوسرے علاقوں میں طلبا کی دسویں جماعت کی کارکردگی کا اندازہ ان امتحانات کی بنیاد پر کیا جائے گا جو انھوں نے پہلے ہی لیا تھا۔
بورڈ نے مزید کہا کہ وہ کلاس 12 کے 23 مضامین کے امتحانات منعقد کرے گی۔ یہ تمام اعلانات پہلی بار یکم اپریل کو سی بی ایس ای کی ایک پریس ریلیز میں پیش کیے گئے تھے۔
IIT-JEE ایڈوانسڈ کے لیے میرٹ کی فہرست کے اعلان سے قبل 12 اگست کے آخر میں کلاس 12 کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے مطابق 25 مارچ سے شروع ہونے والے ملک گیر لاک ڈاون کو 17 مئی تک بڑھا دیا گیا ہے۔