سی اے اے مخالف مظاہروں کے دوران تشدد کے معاملے میں میں سپریم کورٹ نے پی ایف آئی کے 21 ممبران کی ضمانت منظور کی
نئی دہلی، 10 ستمبر: گزشتہ سال 19 دسمبر کو منگلور میں سی اے اے مخالف مظاہروں کے دوران ہوئے تشدد میں ملوث ہونے کے الزام میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے 21 ممبروں کو سپریم کورٹ نے بدھ کے روز ضمانت دے دی۔
اس سے قبل اعلی عدالت نے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف کرناٹک حکومت کی طرف سے دائر اپیل پر مظاہرین کو دی گئی ضمانت پر روک لگادی تھی۔
چیف جسٹس ایس اے بوبڈے، اے ایس بوپنا اور وی رام سبرامنیم کی بنچ نے کہا کہ درخواست گزاروں کو اس شرط پر ضمانت دی ہے کہ وہ کسی پرتشدد سرگرمی یا اجلاس میں حصہ نہیں لیں گے۔
عدالت نے ہر ایک کو 25،000 روپے کی ضمانت پر رہا کیا۔ اعلی عدالت نے ضمانت کے لیے دو شرائط عائد کیں کہ ملزم ہر پیر کے دن قریبی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں گے اور وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ وہ کسی پرتشدد سرگرمی/اجلاس میں حصہ نہیں لیں گے۔