سی اے اے مخالف احتجاج کرنے والے مسلم کارکنان کی گرفتاری پر امریکی کمیشن نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا
واشنگٹن، مئی 16: مذہبی آزادی کے لیے کام کرنے والی امریکی تنظیم ’’یونائیٹیڈ اسٹیٹ کمیشن براے بین الاقوامی مذہبی آزادی‘‘ یو ایس سی آئی آر ایف نے ہندوستان میں سی اے اے مخالف مظاہرین کی لاک ڈاؤن کے دوران گرفتاری کی مذمت کرے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ کمیشن نے صفورا زرگر کا حوالہ بھی دیا، جو کہ حاملہ ہیں۔
کمیشن نے ٹویٹ کر کے کہا ’’کوویڈ 19 بحران کے دوران یہ اطلاعات ہیں کہ حکومتِ ہند سی اے اے کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلم کارکنوں کو گرفتار کررہی ہے، جن میں صفورا زرگر بھی شامل ہیں، جو کہ حاملہ ہیں۔ اس وقت ہندوستان کو قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے۔ احتجاج کے اپنے جمہوری حق پر عمل کرنے والوں کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔‘‘
In #USCIRFAnnualReport2020, USCIRF recommended #India be designated a Country of Particular Concern for its systematic, ongoing, and egregious violations of religious freedom during 2019.
Unfortunately, this negative trend has continued into 2020. https://t.co/WC3ZzT6Mzx
— USCIRF (@USCIRF) May 14, 2020
کچھ مہینے قبل بھی امریکی کمیشن نے مذہبی آزادی کے تعلق سے ہندوستان کو امریکا کے ذریعے ایک ’’خاص تشویش‘‘ کا حامل ملک قرار دینے کی درخواست کی تھی۔