سابق فائنانس سکریٹری راجیو کمار کو اشوک لواسہ کی جگہ الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا
نئی دہلی، اگست 22: جمعہ کے روز مرکزی حکومت نے اشوک لواسہ کی جگہ سابق بیوروکریٹ راجیو کمار کو الیکشن کمشنر مقرر کیا ہے۔
راجیو کمار سابق فائنانس سکریٹری ہیں۔
وزارت قانون نے اپنے نوٹیفکیشن میں کہا ’’صدر (جمہوریہ) شری راجیو کمار کو بطور الیکشن کمشنر مقرر کرنے پر راضی ہیں۔ وہ اشوک لواسہ کی جگہ لیں گے جو 31 اگست کو مستعفی ہو رہے ہیں۔‘‘
President appoints Rajiv Kumar, IAS(Retd.) as the Election Commissioner in place of Ashok Lavasa who has resigned with effect from 31st August, 2020. pic.twitter.com/qVtO37OAIA
— All India Radio News (@airnewsalerts) August 21, 2020
راجیو کمار جھارکھنڈ کیڈر سے تعلق رکھنے والے 1984 بیچ کے آئی اے ایس آفیسر ہیں۔
وزارت خزانہ میں شامل ہونے سے پہلے وہ محکمہ پرسنل اینڈ ٹریننگ میں اسٹیبلشمنٹ آفیسر تھے۔