رام مندر ’’بھومی پوجن‘‘: رام مندر کی تقریب کا حصہ ایک پجاری اور ڈیوٹی پر تعینات 16 پولیس افسران کورونا مثبت پائے گئے
ایودھیا، جولائی 30: این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق اترپردیش کے ایودھیا شہر میں رام مندر کے ایک پجاری اور ڈیوٹی پر مامور 16 پولیس افسروں نے مثبت تجربہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ 5 اگست کو رام مندر کی سنگ بنیاد کی تقریب ہونی ہے، جس میں وزیر اعظم مودی کی شرکت بھی ہونی ہے۔
پردیپ داس، جس پجاری نے وائرس کا مثبت تجربہ کیا ہے، وہ آچاریہ ستیندر داس کا شاگرد ہے۔ پردیپ داس ان چار پجاریوں میں سے ایک ہے، جو ہر روز دیوتا کو قربانی پیش کرتے ہیں۔ اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ 5 اگست کے پروگرام کا بھی حصہ بننے والا تھا۔
نیوز 18 کے مطابق پجاری کو گھر پر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور اس کے رابطوں کا سراغ لگایا جارہا ہے۔
وہ پولیس افسران، جنھوں نے مثبت تجربہ کیا ہے، وہ مندر کے احاطے میں سکیورٹی ڈیوٹی پر تھے۔
توقع ہے کہ مندر کے سنگ بنیاد کی تقریب دوپہر کے لگ بھگ شروع ہوگی اور وزیر اعظم ہنومان گڑھی اور اس سے پہلے رام للہ کے مجسمے کے عارضی مندر میں پوجا کریں گے۔
مودی سنگ بنیاد کے علامتی اشارے کے طور پر چاندی کی اینٹ بھی لگائیں گے۔ تقریب میں 200 افراد کو شامل ہونے کی اجازت ہوگی۔