راجستھان سیاسی بحران: کانگریس نے سچن پائلٹ سے واپس آنے اور بات چیت کے ذریعے مسئلے حل کرنے کی اپیل کی
نئی دہلی، جولائی 13: راجستھان میں جاری سیاسی بحران کے دوران تقریباً 100 اراکین اسمبلی کیے ذریعے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کی حمایت کے وعدے کے ذریعے طاقت کا مظاہر کرنے کے بعد پارٹی نے سچن پائلٹ سے واپس لوٹ آنے اور بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کی اپیل کی۔
وزیر اعلیٰ کے گھر میں ہونے والی میٹنگ میں 97 ارکان اسمبلی نے حمایت مظاہرہ کیا اور سچن پائلٹ کے 30 ایم ایل اے کی حمایت کے دعوے کو مسترد کر دیا۔
اس سیاسی بحران کے دوران پارٹی کی طرف سے جے پور بھیجے گئے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا ’’ہم سچن جی (سچن پائلٹ) سمیت کانگریس کے ہر ایم ایل اے کا احترام کرتے ہیں۔ وہ ہمارے اپنے لوگ ہیں۔ اگر کنبے کا کوئی فرد ناراض ہو جاتا ہے تو وہ اپنے ماں باپ اور رشتے داروں سے بات کرتا ہے۔‘‘
سچن پائلٹ ک غیر موجودگی میں، جنھوں نے پارٹی کی میٹنگ میں حصہ نہیں لیا، سرجے والا نے کہا ’’جو بھی اس میٹنگ میں شامل ہونا چاہتا ہے اسے بس اویناش پانڈے کو فون کرنا چاہیے اور اپنے پہنچے کا وقت بتانا چاہیے۔‘‘