راجستھان سیاسی بحران: اشوک گہلوت کے حامی اراکین اسمبلی نے اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی مانگ کرتے ہوئے راج بھون میں دھرنا شروع کیا

جے پور، جولائی 24: راجستھان میں جاری سیاسی بحران کے دوران اشوک گہلوت کے حامی ممبران اسمبلی راج بھون میں دھرنا شروع کر دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جب تک گورنر ریاستی اسمبلی کا اجلاس طلب نہیں کرتے ہیں اس وقت تک وہ دھرنا جاری رکھیں گے۔ وزیر اعلی اشوک گہلوت کی سربراہی میں ایم ایل اے شہر کے مضافات میں واقع ایک ہوٹل سے چار بسوں میں وہاں پہنچے، جہاں وہ پچھلے کچھ دنوں سے مقیم ہیں۔

راج بھون جانے سے پہلے گہلوت نے کہا کہ انھوں نے جمعرات کے روز گورنر کلراج مشرا سے پیر کو اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی تھی۔ لیکن ابھی تک ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا۔

انھوں نے دھمکی دی کہ اگر اجلاس کا مطالبہ نہیں ہوتا ہے تو اگر لوگ راج بھون کا گھیراؤ کرتے ہیں تو ممبران اسمبلی اس کے لیے ’’ذمہ دار نہیں ہوں گے۔‘‘

وزیراعلیٰ نے دعوی کیا کہ گورنر پر ’’دباؤ‘‘ ہے کہ وہ اسمبلی اجلاس نہ بلائیں۔

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
holiganbet
casibom
marsbahis
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
adana escort
jojobet giri?
jojobet