دہلی فسادات: دہلی حکومت نے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا اور 5 دیگر افراد کی خصوصی استغاثہ کی حیثیت سے تقرری کی
نئی دہلی، جولائی 31: لائیو لا ڈاٹ اِن کی خبر کے مطابق دہلی ہائی کورٹ نے شہریت ترمیمی ایکٹ 2019 اور شمالی مشرقی دہلی میں فروری کے آخری ہفتے میں ہونے والے فسادات سے متعلق 85 ایف آئی آرز میں عدالتی کارروائی کے لیے 6 خصوصی سرکاری وکیلوں کا تقرر کیا ہے۔
وہ وکیل یہ ہیں :
تشار مہتا، سالیسیٹر جنرل۔
امن لیکھی، ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل۔
چیتن شرما، ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل۔
ایس وی راجو، ایڈ سالیسیٹر جنرل۔
امت مہاجن، وکیل۔
رجت نیر، وکیل۔
Delhi Government has issued a notification, appointing the following Law Officers in the Addl. Panel of Special Public Prosecutors in the #DelhiRiotsCases:
SG Tushar Mehta, ASGs Aman Lekhi, Chetan Sharma and SV Raju, and Advocates Amit Mahajan and Rajat Nair. #GNCTD pic.twitter.com/LuC36hjZAT
— Live Law (@LiveLawIndia) July 30, 2020
اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن قومی دارالحکومت کے محکمۂ داخلہ کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔
دہلی حکومت کے محکمۂ داخلہ کے ڈپٹی سکریٹری ایل کے گوتم کے دستخط شدہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دہلی کے لیفٹیننٹ جنرل کی منظوری سے یہ جاری کیا گیا ہے۔
دہلی فسادات سے متعلق مقدمات میں خصوصی استغاثہ کی تقرری دہلی حکومت اور دہلی ایل جی کے مابین تنازعہ کا سبب رہی ہے۔ عجیب و غریب صورت حال اس وقت پیدا ہوئی جب دہلی پولیس مرکزی وزارت داخلہ کو رپورٹ کررہی ہے۔
حالاں کہ اس ہفتے کے شروع میں یہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ دہلی حکومت نے دہلی پولیس کے ذریعہ تجویز کردہ خصوصی پراستغاثہ کے پینل کو مسترد کردیا ہے۔