حکومت نے سبھاش چندر بوس کی سالگرہ کو ہر سال ’’پراکرم دِوس‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا

نئی دہلی، 19 جنوری: مرکز نے آج ایک نوٹیفیکشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 جنوری، سبھاش چندر بوس کی سالگرہ کو ہر سال ’’پراکرم دِوس‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت ثقافت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے ، "نیتا جی کی ناقابلِ تلافی روح اور قوم کے لیے ان کی بے لوث خدمات کو سراہنے اور یاد رکھنے کے لیے، حکومت ہند نے ہر سال 23 جنوری کو پراکرم دِوس کے طور پر ان کی سالگرہ منانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ لوگوں کو ان سے متاثر کیا جاسکے۔‘‘

یہ نوٹیفکیشن آئندہ مغربی بنگال انتخابات سے قبل سامنے آیا ہے جہاں بی جے پی نے نیتا جی بوس کو سیاسی مدعا بنایا ہوا ہے، جن کی موت اب بھی ایک معمہ ہے۔

بی جے پی مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی مہم شروع کرچکی ہے اور اس فیصلے کو لوگ اسی تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
marsbahis
holiganbet
casibom
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
adana escort
jojobet giri?
jojobet