جماعت اسلامی ہند، تلنگانہ کے سابق امیرِ حلقہ خواجہ عارف الدین کا وارنگل میں انتقال
حیدرآباد، جولائی 21: تلنگانہ جماعت اسلامی ہند کے سابق امیرِ حلقہ خواجہ عارف الدین کا پیر کی شام وارنگل میں انتقال ہوگیا۔
جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کے دفتر نے یہ خبر دی۔
وہ جماعت کے ایچ کیو آر ایس میں قومی سکریٹری برائے سماجی خدمات بھی رہ چکے تھے۔
تلنگانہ کے شہر ورنگل سے تعلق رکھنے والے خواجہ عارف الدین نے جماعت اسلامی ہند کی طلبہ تنظیم ایس آئی او کے قیام میں فعال کردار ادا کیا اتھا اور ریاستی سطح پر اس کی قیادت بھی کی تھی۔
امیرِ جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی، جنرل سیکرٹری جناب ٹی عارف علی اور جماعت کے دیگر عہدیداروں نے ان کے لیے تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔