جسٹس ایس اے بوبڈے نے ہندوستان کے 47 ویں چیف جسٹس کے طور پر لیا حلف

نئی دہلی: جسٹس شرد اروند بوبڈے نے سوموار کو ہندوستان کے 47 ویں چیف جسٹس عہدے کا حلف لیا۔ صدر جمہوریہ  رام ناتھ کووند نے صبح انہیں راشٹرپتی بھون میں عہدے اور رازداری  کا حلف دلوایا۔ایس اے بوبڈے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے سابق  چیف جسٹس رہ چکے ہیں۔ وہ کئی اہم بنچوں کا حصہ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ممبئی میں مہاراشٹر نیشنل لا یونیورسٹی اور ناگپور میں مہاراشٹر نیشنل لا یونیورسٹی کے  چانسلر بھی ہیں۔

ناگپور یونیورسٹی  سے ایل ایل بی  کی ڈگری حاصل  کرنے کے بعد سال 1978 میں جسٹس بوبڈے مہاراشٹر بار کاؤنسل میں شامل ہوئے تھے۔ انہوں نے بامبے ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ میں تقریباً 21 سال سے زیادہ وقت  تک وکالت کی اور کئی اہم  معاملوں میں پیش ہوئے۔ وہ ایڈیشنل جسٹس کے طور پر 29 مارچ 2000 کو بامبے ہائی کورٹ کی بنچ  کا حصہ بنے تھے۔

انہوں نے 16 اکتوبر 2012 کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا تھا۔  12 اپریل 2013 کو سپریم کورٹ کے جج  کے طور پر ان کا پرموشن   ہوا تھا۔جسٹس بوبڈے  24 اپریل 1956 کو ناگپور میں پیدا  ہوئےتھے۔ وہ 23 اپریل 2021 کو ریٹائر ہونے والے ہیں۔ وہ سپریم کورٹ میں چل رہے ایودھیا تنازعہ، بی سی  سی آئی اور پٹاخوں کے خلاف چل رہے معاملوں کا حصہ رہ چکے ہیں۔

(ایجنسیاں)