جامعہ کے سیکڑوں طلبا اور مقامی لوگوں نے شہریت ترمیمی قانون مخالف مظاہروں میں مارے جانے والوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی
نئی دہلی، 31 دسمبر: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سیکڑوں طلبا اور مقامی رہائشیوں نے گذشتہ دو ہفتوں میں متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے تمام افراد کے لیے غائبانہ نماز جنازہ پڑھی۔
19 اور 20 دسمبر کو مظاہروں کے پر تشدد ہو جانے کے بعد صرف یوپی کم از کم 20 مسلمان ہلاک ہوئے ہیں۔ جن میں کچھ پولیس کی گولی سے ہلاک ہوئے ہیں۔ کرناٹک میں بھی منگلور میں مظاہروں کے دوران پولیس کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ وہیں آسام میں سی اے اے کے مظاہروں کے دوران کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
واضح رہے کہ جامعہ کے طلبا اور مقامی رہائشی این آر سی اور سی اے اے کے خلاف مستقل طور پر سراپا احتجاج ہیں۔