تمل ناڈو میں 30 جون تک لاک ڈاؤن میں توسیع، ہوٹل اور مال وغیرہ بدستور بند رہیں گے
چنئی، مئی 31: دی نیوز منٹ کی خبر کے مطابق تمل ناڈو حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع کر دی ہے، لیکن ریاست میں محدود پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی سمیت اہم رعایتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ حالاں کہ مرکز نے ایک دن قبل لاک ڈاؤن قوانین میں نرمی کرتے ہوئے آٹھ جون سے کنٹینمنٹ زون کے علاوہ مال، ریسٹورنٹ اور مذہبی مقامات کو تمام علاقوں میں کام کرنے کی اجازت دی۔
تمل ناڈو میں عبادت گاہیں، ہوٹل، تھیٹر، جم اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ کورونا وائرس کیسوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے بیشتر پابندیاں چنئی، کانچی پورم، تروواللور اور چینگلپٹو اور کنٹینمنٹ زون میں جاری رہیں گی۔ تاہم چنئی کو ان نئے قواعد کے تحت خصوصی اجازت دے دی گئی ہے جو پیر سے نافذ العمل ہوں گی۔
اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ریاستوں میں تمل ناڈو بھی شامل ہے۔ اس نے ہفتے کے روز 938 نئے کورونا وائرس کیسز کا سب سے بڑا یومیہ اضافہ ریکارڈ کیا، جے بعد ریاست میں متاثرین کی مجموعی تعداد 21،184 ہوگئی ہے۔