تریسور کے رکن پارلیمنٹ نے زراعت سے متعلق نئے قوانین کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا

نئی دہلی، 28 ستمبر: صدر رام ناتھ کووند کے ذریعے زراعت سے متعلق بلوں کو اپنی منظوری دینے کے ایک دن بعد کیرالہ کے تریسور سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ٹی این پرتھاپن نے آج سپریم کورٹ میں اس کو چیلنج کیا ہے۔

اپنی درخواست میں پرتھاپن نے اس قانون کی مختلف دفعات کے آئینی جواز کو چیلنج کیا ہے، جس کی وجہ سے پنجاب اور ہندوستان کے بعض دیگر حصوں میں کسان سراپا احتجاج ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس قانون کو منسوخ کیا جانا چاہیے کیوں کہ اس سے آرٹیکل 14، 15 اور 21 (مساوات کا حق، غیر امتیازی حق اور زندگی اور آزادی کا حق) کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

درخواست گزار نے کہا ’’زرعی پیداوار مارکیٹ کمیٹی (اے پی ایم سی) کے بغیر، جو کاشتکاروں کے محافظوں کی ڈھال کی حیثیت سے کام کرتا ہے، بالآخر مارکیٹ کثیر القومی کمپنیوں کے کارپوریٹ لالچ میں پڑ جائے گی جو زیادہ منافع چاہتے ہیں اور غربت سے متاثرہ کسانوں کے حالات کی کوئی پرواہ نہیں کرتے ہیں، جو اپنی روزی روٹی کے لیے کھیتی باڑی پر منحصر ہیں۔‘‘

انھوں نے یہ دعوی کیا کہ اس قانون پر ’’مناسب بحث و مباحثہ کیے بغیر‘‘ جلد بازی میں اسے منظور کیا گیا ہے۔

انھوں نے پیش کیا کہ اس ایکٹ کی موجودہ شکل میں عمل درآمد کرتے ہوئے ایک متوازی مارکیٹ کھولنا کاشتکار طبقے کے لیے تباہی پھیلائے گا جو غیر منظم ہے اور استحصال کی کافی گنجائش پیدا کرتا ہے۔

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
holiganbet
casibom
marsbahis
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
Adana Escort
?sparta escort