بی ایم سی نے بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں کو قرنطینہ میں رکھنے کے لیے مختلف ہوٹلوں میں 3,343 کمرے محفوظ کیے

ممبئی، 7 مئی: برہمن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ اس نے ممبئی کے 88 ہوٹلوں میں 3،343 کمرے محفوظ کیے ہیں، تاکہ دوسرے ممالک میں پھنسے ہوئے ہندوستانی شہریوں کو وہاں سے واپس لانے کے بعد قرنطینہ میں رکھا جا سکے۔

دی ٹربیون کے مطابق بی ایم سی نے ایک بیان میں کہا کہ تقریباً 1900 پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو سات پروازوں کے ذریعy شہر میں واپس لانے کی توقع کی جارہی ہے۔

شہری ادارہ کے مطابق برطانیہ، امریکا، بنگلہ دیش، فلپائن، سنگاپور اور ملیشیا میں پھنسے ہوئے ہندوستانی شہریوں کو 7 مئی سے ممبئی واپس لانا شروع کیا جائے گا۔

بی ایم سی نے بتایا کہ اس نے اپارٹمنٹ ہوٹلوں اور OYO ہوٹلوں کے ساتھ ساتھ دو، تین، چار اور پانچ ستارا ہوٹلوں میں بھی کمرے محفوظ کیے ہیں۔

بی ایم سی کے ترجمان وجے کھناکے نے کہا ’’ممبئی میں اترنے کے بعد ہندوستانیوں کو واپس ہوٹلوں میں قرنطین کردیا جائے گا اور اگر قرنطینہ کی مدت پوری ہونے پر وہ کوویڈ 19 سے متاثر پائے گئے تو انھیں اسپتالوں میں داخل کرایا جائے گا۔‘‘