بیرون ملک اعلی تعلیم کے لیے اسکالرشپس

بیچلر ڈگری سے پی ایچ ڈی تک 5000 سے زائد اسٹڈی پروگرامس

 

دنیا کی معروف یونیورسٹیوں میں کل وقتی بیچلر ڈگری، ماسٹرس ڈگری اور پی ایچ ڈی ڈگری ڈاکٹورل، پوسٹ ڈاکٹورل پروگرام کے کورسیس کسی خرچ کے بغیر کیے جاسکتے ہیں۔ تعلیم کے تمام شعبوں میں 5000 سے زائد اسٹڈی پروگراموں کی پیشکش کی گئی ہے۔ اس کالم میں ان اسکالر شپس کی تفصیل دی جارہی ہے جن کی آخری تاریخ فروری 2021میں ختم ہو رہی ہے۔ ان اسکالر شپس کے لیے کسی بھی ملک کے طلبہ درخواست دے سکتے ہیں۔ مکمل تفصیل کے لئے رابطہ کیجیے:
علم کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ تعلیم کے خواہشمندوں کے لیے تقریباً تمام ہی شعبوں میں مواقع دستیاب ہیں اور بھی کوئی خرچ اٹھائے بغیر۔ اسکالر شپس سے استفادہ کرتے ہوئے طلبہ ان مضامین کی بھی تعلیم حاصل کرسکتے ہیں جس کا انہوں نے کبھی خواب بھی نہیں دیکھا ہو گا۔ اس سے زیادہ آپ کو اور کیا چاہیے؟ نہ IELTS کی ضرورت ہے نہ درخواست فیس کی۔ تمام مصارف کا احاطہ اسکالر شپس کے تحت ہو جاتا ہے نیز، شہریت کی بھی کوئی قید نہیں ہے۔ آپ کو صرف درخواست دینے کی ضرورت ہے۔ فروری 2021 میں جن اسکالرشپس کی تاریخ ختم ہو رہی ہے ذیل میں ان کی تفصیل دی جا رہی ہے۔
(1)۔ ہالینڈ گورنمنٹ اسکالر شپ 2021
وزارت تعلیم ہالینڈ کی جانب سے ہالینڈ گورنمنٹ اسکالر شپ 2021 کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ یہ اسکالر شپ ڈچ کی وزارت تعلیم کی جانب سے اسپانسر ہے۔ طلبہ تہذیب و ثقافت، سائنس کے ساتھ ساتھ ڈچ ریسرچ یونیورسٹیوں اور یونیورسٹیز آف اپلائیڈ سائنسس میں تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔ نیدر لینڈ تعلیم حاصل کرنے کا ایک اچھا مقام ہے جہاں انگریزی میں ۲۱ ہزار سے زائد تعلیمی پروگرامس دستیاب ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں
https://opportunitiescorners.info/holland-scholarship-2020
(2) دوحہ انسٹیٹیوٹ آف گریجویٹ اسٹڈیز اسکالر شپ 2021
دوحہ انسٹیٹیوٹ آف گریجویٹ اسٹڈیز دوحہ قطر میں اعلیٰ تعلیم کا ایک ادارہ ہے۔ بین الاقوامی طلبہ قطر یونیورسٹی میں ماسٹرس اسکالر شپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جس کے تحت طالب علم کا مکمل خرچ برداشت کیا جاتا ہے اور داخلے کے لئے IELTS/TOEFL کی کوئی شرط نہیں ہے۔ یونیورسٹی نے تعلیم کے کئی شعبوں میں پروگراموں کی پیشکش کی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں:
https://opportunitiescorners.info/doha-institute-for-graduate-studies-scholarshi/
(3)ریڈباڈ یونیورسٹی (Radboud University)
اسکالر شپ 2021، نیدرلینڈس
ریڈ باڈ اسکالر شپ صرف یوروپی یونین کے باہر بین الاقوامی طلبہ کو ماسٹر ڈگری پروگرام کی پیشکش کرتی ہے۔ تمام تعلیمی شعبوں کی مکمل تدریس انگریزی میں کی جاتی ہے۔ سائنس، سوشل سائنس، آرٹس، میڈیکل، لا، وغیرہ کے تمام شعبوں میں ماسٹر ڈگری پروگرام دستیاب ہے۔ مزید تفصیلات کے لیےرابطہ کریں:
https://opportunitiescorners.info/radboud-university-scholarship
(4) ترکی برسلری اسکالر شپ 2021
ترکی کی انتہائی باوقار یونیورسٹیوں میں انڈر گریجویٹ، ماسٹرس اور ڈاکٹورل ڈگری پروگرامس کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے بین الاقوامی طلبہ کے لیے 5000 ترکی برسلری اسکالر شپ 2021 کی پیشکش کی گئی ہے جس کے تحت طالب علم کے سفر سے لے کر تعلیم کے تمام اخراجات کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ کورسیس انگریزی میں پڑھائے جاتے ہیں۔ تعلیم کے تمام شعبوں میں بیچلرس، ماسٹرس اور پی ایچ ڈی کے کورسیس دستیاب ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں:
https://opportunitiescorners.info/turkiye-burslari-scholarship-2020
(5) برونائی دارالسلام گورنمنٹ اسکالر شپ 2021
برونائی گورنمنٹ اسکالر شپ کے تحت کل وقتی ڈپلوما، انڈر گریجویٹ ڈگری اور پوسٹ گریجویٹ ماسٹرس ڈگری پروگرام کی تعلیم کے لیے مکمل خرچ کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ سال 2021 کے لیے تقریباً 300 اسکالر شپس کی پیشکش کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں:
https://opportunitiescorners.info/brunei-darussalam-government-scholarship
(6) آذربائیجان گورنمنٹ اسکالر شپ 2021
آذربائیجان گورنمنٹ اسکالر شپ 2021 کے تحت انڈر گریجویٹس، گریجویٹس ڈاکٹورل، جنرل میڈیسن / ریسیڈینسی پروگراموں کی پیشکش کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں:
https://opportunitiescorners.info/azerbaijan-government-scholarship
(7) اسلامک ڈیولپمنٹ بینک اسکالر شپ 2021
اسلامک ڈیولپمنٹ بینک اسکالر شپ 2022-2021 کے لیے انڈر گریجویٹ ماسٹرس پی ایچ ڈی پوسٹ ڈاکٹورل ڈگری پروگرام کے ساتھ ساتھ ووکیشنل ٹریننگ کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ آئی اے ایس ڈی بی اسکالر شپ کے لیے کوئی اپلیکیشن فیس نہیں لی جاتی ہے۔ تمام مصارف کا اسلامک ڈیولپمنٹ بینک اسکالر شپ کے تحت احاطہ کیا جاتا ہے۔مزید تفصیلات کے لئے ربط پیدا کریں:
https://opportunitiescorners.info/azerbaijan-government-scholarship
(8) یونیورسٹی آف پیرس اسکالر شپ 2021
پیرس کی بہترین یونیورسٹی نے جملہ 91اسکالر شپس کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں ۔ یونیورسٹی آف پیرس دنیا بھر میں37 ویں مقام پر ہے۔ ایم آئی ای ایم ایکسلنس اسکالر شپ کے تحت طالب علم کے مکمل اخراجات کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے ربط پیدا کریں:
https://opportunitiescorners.info/university-of-paris-scholarships
(9) ینگ پروفیشنل فیلو شپ پروگرام مالدیپ 2021
ینگ پروفیشنل فیلو شپ پروگرام 2021 مالدیپ میں بین الاقوامی طلبہ سے اسکالر شپس کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ ایم اے پی ایس ینگ پروفیشنل پروگرام کے تحت مکمل اخراجات کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ 16سے 35 سال کی عمر کے طلبہ چاہے ان کا تعلیمی پس منظر کچھ بھی رہا ہو۔ درخواست دے سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے ربط پیدا کریں:
https://opportunitiescorners.info/young-professional-fellowship-program/
(10) ریپس سمر انٹرنشپ، امریکہ 2021
Rips summer internship in United States 2021
ریپس سمر انٹرنشپ، امریکہ 2021کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ باصلاحیت بین الاقوامی طلبہ کو تحقیقی پراجکٹس میں ایک ٹیم کے ساتھ کام کرنے اور لاس اینجلس میں موسم گرما گزارنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ آر ای یو پروگرام دورانیہ 9 ہفتوں مشتمل ہے ۔مزید تفصیلات کے لئے ربط پیدا کریں:
https://opportunitiescorners.info/rips-summer-internship-2020
مذکورہ اسکالر شپس کے علاوہ تھائی لینڈ، کمبوڈیا، جرمنی، ٹوکیو اور حکومت بلجیم کی جانب سے بھی اسکالر شپس کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ مکمل تفصیلات کے لیے ویب سائٹ
https://opportunitiescorners.info/list-of-scholarships-deadline-in-february
پر رابطہ کریں۔

مشمولہ: ہفت روزہ دعوت، نئی دلی، شمارہ 7 فروری تا 13 فروری 2021