بابری مسجد ایکشن کمیٹی کا سپریم کورٹ سے بابری مسجد کی باقیات انھیں سونپنے کا مطالبہ

نئی دہلی: بابری مسجد ایکشن کمیٹی نے جمعرات کو سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کر کے مطالبہ کیا ہے کہ مسجد کی باقیات کمیٹی کے حوالہ کی جائیں۔ بابری مسجد ایکشن کمیٹی سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابری مسجد کا کچھ حصہ اب بھی وہاں موجود ہے۔

بابری مسجد ایکشن کمیٹی ایودھیا کے بابری مسجد معاملہ میں سپریم کورٹ میں ایک کیوریٹیو پٹیشن بھی دائر کرنے جا رہی ہے۔ کیوریٹیو پٹیشن کے ساتھ ایک عرضی لگائی جائے گی، جس میں بابری مسجد کی باقیات حوالے کرنے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔