اے ایم یو: پولیس کے ساتھ جھڑپ میں 100 سے زائد طلبا زخمی، یونی ورسٹی 5 جنوری تک بند
نئی دہلی: شہریت ترمیم قانون کےخلاف ملک کے مختلف حصوں میں جاری مظاہرے کے درمیان علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں بھی اتوار دیر رات طلبا اور پولیس اہلکار آمنے سامنے آ گئے اور پتھراؤ اور لاٹھی چارج میں کم سے کم 100 طالب علم زخمی ہو گئے۔ ضلع میں احتیاط کے طور پر انٹرنیٹ خدمات سوموار رات 12 بجے تک کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔
یونی ورسٹی کو پانچ جنوری تک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور طلبا کے مابین تصادم کے بعد ضلع انتظامیہ اور اے ایم یو انتظامیہ کی میٹنگ رات قریب 2 بجے تک چلی۔ آج صبح یونی ورسٹی انتظامیہ کے تمام ذمہ دار افسروں کی میٹنگ بھی ہوئی۔ جس کے بعد یونی ورسٹی کو 5 جنوری تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
(ایجنسیاں)