ایک محلہ کلینک ڈاکٹر کورونا وائرس میں مثبت پایا گیا، 900 لوگوں کو قرنطینہ میں ڈالا گیا
نئی دہلی، 26 مارچ: شمال مشرقی دہلی کے موج پور میں اس علاقے کے ایک محلہ کلینک کے ڈاکٹر کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ میں مثبت پانے کے بعد 900 سے زائد افراد کو قرنطین کرایا گیا ہے۔ موج پور حالیہ مسلم مخلاف فسادات کے سبب بدترین متاثرہ علاقوں میں سے ایک تھا۔
دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے ٹی وی چینل کو بتایا کہ کلینک میں ڈاکٹر کے ساتھ رابطے میں آنے والے تمام افراد کو 14 دن کے لیے قرنطین کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹر کی اہلیہ اور اس کی نوعمر بیٹی نے بھی بدھ کے روز کوویڈ 19 کا مثبت تجربہ کیا اور انھیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
وزیر نے کہا کہ سعود عرب سے واپس آنے والی ایک متاثرہ خاتون کے کلینک جانے کے بعد ڈاکٹر اور اس کے اہل خانہ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہوں گے۔
وزیر کے مطابق متاثرہ خاتون 12 مارچ کو کلینک آئی تھی اور پانچ مزید افراد نے مثبت جانچ کی ہے جو اس سے براہ راست رابطے میں آئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس خاتون کے پڑوس میں رہنے والے کم از کم 74 افراد بھی نگرانی میں ہیں۔
وزیر نے کہا کہ ان تمام افراد سے جو 12 سے 18 مارچ کے درمیان ڈاکٹر کے کلینک گئے تھے، انھیں خود کو قرنطین کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔