(دعوت نیوز ڈیسک)
ارکان پارلیمنٹ کو مقننہ امور میں معاونت کی فیلوشپ (Legislative Assistant to Member of Parliament- LAMP) ہندوستانی نوجوانوں کے لیے قانون ساز اداروں میں تجربہ حاصل کرنے اور عوامی پالیسی مرتب کرنے کا سلیقہ سیکھنے کا ایک انوکھا اور دلچسپ موقع ہے۔ ایل اے ایم پی فیلوز، رکن پارلیمنٹ کے زیر نگرانی ہوتے ہیں اور ایک متعینہ سال کے دوران ان کے ساتھ کام کرتے ہیں جس کا دورانیہ پارلیمنٹ کے مونسون سیشن سے بجٹ اجلاس کے اختتام تک ہوتا ہے۔ ایل اے ایم پی فیلو کا بنیادی کردار ان کے اپنے رکن پارلیمنٹ کو پارلیمانی کام کے لئے وسیع تر تحقیقی کام کے لیے مدد کرنا ہے اور رکن پارلیمنٹ کے لیے پارلیمانی سوالات تیار کرنا، وقفہ صفر کی بحث کے لئے، ایم پی کی تقریر تیار کرنا، عوامی اہمیت کے امور کی طرف توجہ دلانا اور نجی ممبروں کے بِلوں کا مسودہ تیار کرنا شامل ہیں۔ جب پارلیمنٹ کا اجلاس نہیں ہوتا ہے تو ایل اے ایم پی فیلوز پالیسی سازوں، مختلف تھنک ٹینکوں کے ماہرین، متعدد معروف یونیورسٹیوں کے ماہرین تعلیم اور متعدد عوامی پالیسی ساز اداروں کے رہنماؤں کے ساتھ اہم پالیسی اور ترقیاتی امور پر ورکشاپس میں مشغول رہتے ہیں۔ ایل ای ایم پی فیلو پارلیمنٹ کے دونوں سیشن کی مدت کے دوران زمینی سطح پر حکومتی طریقہ کار سے واقفیت حاصل کرنے کے لیے فیلڈ وزٹ میں بھی حصہ لیتے ہیں۔
ایل اے ایم پی کا دائرہ کار:
ایل اے ایم پی فیلوشپ اپنے متعلقہ رکن پارلیمنٹ کے ساتھ 10 سے 11 ماہ کی مدت کے لئے یا پارلیمنٹری کیلنڈر کے دورانیہ میں کام کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ اس فیلوشپ یعنی رکن پارلیمنٹ کے ساتھ رفاقت کے دوران فیلو ممبر کو ملک کے سرکردہ شعبوں کے ماہرین کے ساتھ تجربہ حاصل کرنے اور ملک کی اہم پالیسیوں اور اس کے متعلق ترقیاتی امور کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔
فیلو ممبر کے بنیادی کام میں رکن پارلیمنٹ ان کو تحقیقاتی امور میں مدد فراہم کرنا شامل ہے جس کی ذمہ داری انہیں سونپی گئی ہے۔ ایل اے ایم پی کو ان پارلیمانی امور سے متعلق تحقیقات کے لیے کی ایک قابل قدر رقم متعین کی جائے گی۔ ایل اے ایم پی فیلوز کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ کانفرنسوں اور میڈیا ایونٹس کے لئے بیک گراؤنڈ ریسرچ مہیا کریں جس میں ممبران پارلیمنٹ شریک ہوتے ہیں۔ کچھ ارکان پارلیمنٹ اپنے حلقہ سے متعلق کام بھی اپنے ایل اے ایم پی فیلوز کو دے سکتے ہیں، اس طرح کے کام حلقے کے دورے سے شروع کرنے ہوتے ہیں۔ بعض کام رکن پارلیمنٹ اور ایل اے ایم پی فیلو کے مابین باہمی تعاون منحصر ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ ایل اے ایم پی فیلوز دفاعی امور، غذائی تحفظ ، ماحولیات ، معاشیات اور خارجہ امور جیسے متنوع موضوعات پر بھی تحقیقی کام کرتے ہیں ۔ان کے تحقیقی کاموں میں قانون سازی کی تحقیق، ڈیٹا تجزیہ، پارلیمانی سوالات تیار کرنا، پارلیمانی مباحثے کے مواد پر تحقیقاتی پس منظر کی تیاری، پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاسوں کی تحقیقات، ممبران کی نجی بلوں کا مسودہ تیار کرنا، میڈیا سے متعلق کام بشمول پریس ریلیزوں کا مسودہ تیار کرنا ، ٹی وی پروگراموں میں شامل ہونے کے لیے مواد کی تیاری، حلقہ سے متعلقہ امور کی تحقیقات جیسے موضوعات نمایاں طور پر شامل ہیں ۔
ایل اے ایم پی فیلو شپ مسلسل سرگرمیوں پر مشتمل مصروفیات ہیں جہاں شاید ہی کوئی چھٹی کا دن ہوتا ہے۔ متعلقہ امور پر تحقیقاتی مواد فراہم کرنے کے لیے کے لئے کئی مرتبہ مختصر مدتی ڈیڈ لائن ہوسکتی ہے۔ جو تیس منٹ سے لے کر دو دن تک کی بھی ہوسکتی ہے ۔ یہ مدت کام کی نوعیت اور رکن پارلیمنٹ کی قابلیت پر منحصر ہوتی ہے۔ جب پارلیمنٹ کا اجلاس ہوتا ہے تو ، کام کا بوجھ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے ۔
ایل اے ایم پی فیلوشپ کے لیے درخواست داخل کرنے کی اہلیت:
ایل اے ایم پی فیلوشپ کے لیے انتہائی حوصلہ مند، روشن خیال اور ان امور میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
ایل اے ایم پی فیلوشپ وہ امیدوار درخواست دے سکتے ہیں جن کی عمر 25 سال یا اس سے کم ہے۔
امیدوار کے پاس کسی بھی تعلیمی میدان میں کم سے کم بیچلر کی ڈگری ہونی چاہئے۔
صرف ہندوستانی شہری ہی ایل اے ایم پی فیلوشپ کے اہل ہیں۔
درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 17 جنوری 2021 ہے۔
ایل اے ایم پی فیلوشپ اپنے متعلقہ رکن پارلیمنٹ کے ساتھ 10 سے 11 ماہ کی مدت کے لئے یا پارلیمنٹری کیلنڈر کے دورانیہ میں کام کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ اس فیلوشپ یعنی رکن پارلیمنٹ کے ساتھ رفاقت کے دوران فیلو ممبر کو ملک کے سرکردہ شعبوں کے ماہرین کے ساتھ تجربہ حاصل کرنے اور ملک کی اہم پالیسیوں اور اس کے متعلق ترقیاتی امور کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔
مشمولہ: ہفت روزہ دعوت، نئی دلی، شمارہ 17 جنوری تا 23 جنوری 2021