آسام نے مرکز سے لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتے توسیع کی درخواست کی

گوہاٹی، مئی 15: پی ٹی آئی کے مطابق آسام کے وزیر اعلی سربانند سونووال نے آج کہا کہ ریاست نے مرکز کو خط لکھ کر کہا ہے کہ18 مئی سے ملک گیر لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتوں کی توسیع کی جائے۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 25 مارچ سے 14 اپریل تک پہلے نافذ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد اس میں دو بار توسیع کی گئی، پہلے 3 مئی تک اور اب 17 مئی تک۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اشارہ دیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں توسیع کی جائے گی، تاہم مرکز نے اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔ مرکز نے اس ہفتے کے شروع میں ریاستوں سے جمعہ تک لاک ڈاؤن میں توسیع کے بارے میں اپنے تاثرات طلب کیے تھے۔

سونووال نے کہا کہ ان کی حکومت نے مرکز کو اپنا موقف پہنچا دیا ہے اور چوتھے مرحلے میں جو نرمیاں چاہتا ہے اس کی تفصیل بھی بھیج دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت ہند اس پر فیصلہ لے گی۔ انھوں نے مزید کہا ’’میں اب اس کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتا ہوں۔ تمام ریاستوں نے مرکز کو خط لکھا ہے، اب حکومت ہی توسیع سے متعلق فیصلہ لے گی۔‘‘

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
holiganbet
casibom
marsbahis
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
Adana Escort
jojobet giri?
jojobet