انتخابی بانڈ کے خلاف داخل عرضی پر سماعت جنوری 2020 میں
نئی دہلی: انتخابی بانڈ پر روک سے متعلق پٹیشن پر سپریم کورٹ جنوری میں سماعت کرے گا۔ عرضی گزار ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس (اے ڈی آر) کی جانب سے وکیل پرشانت بھوشن نے چیف جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس بی آر گَوئی اور جسٹس سوریہ کانت کی بنچ کے سامنے معاملے کی خصوصی وضاحت کی۔
بھوشن نے دلیل دی کہ خود ریزرو بینک نے کہا ہےکہ اس منصوبے سے کالا دھن اور منی لانڈرنگ کو بڑھاوا ملے گا۔ عدالت نے کہا کہ وہ اس معاملے کی سماعت جنوری 2020 میں کرے گی۔ سماعت کے دوران بنچ نے دریافت کیا کہ منصوبہ شروع کرنے کے ایک سال بعد اس پر روک کے مطالبے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔ بھوشن نے دلیل دی کہ اے ڈی آر نے گزشتہ برس ہی اس معاملے میں ایک عرضی دائر کی تھی جس پر اس برس اپریل میں حتمی حکم جاری کیا گیا تھا۔
(ایجنسیاں)