آکسفورڈ کوویڈ 19 ویکسین کے دوسرے مرحلے کا ٹرائل آج سے پی جی آئی چندی گڑھ میں شروع ہوگا
نئی دہلی، اگست 25: پونے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) کے ذریعے کورونا وائرس کی آکسفورڈ ویکسین کے دوسرے مرحلے کا انسانی کلینیکل ٹرائل آج سے شروع ہونے والا ہے۔
ذرائع کے مطابق صحت مند ہندوستانی بالغ افراد پر ’’کووی شیلڈ‘‘ کی حفاظت اور مدافعتی صلاحیت کا تعین کرنے کے لیے بے ترتیب ٹرائل کا آغاز پونے کے بھارتیہ ودیاپیٹھ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال میں ہوگا۔
واضح رہے کہ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے برطانوی-سویڈش فارما کمپنی آسٹرا زینیکا کے ساتھ مشترکہ طور پر آکسفورڈ یونی ورسٹی کے تیار کردہ COVID-19 ویکسین کو تیار کرنے کے لیے شراکت کی ہے۔
سیرم انسٹی ٹیوٹ نے کہا ’’ہمیں سینٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) کی طرف سے تمام منظوری مل گئی ہے۔ ہم 25 اگست سے ہی بھارتی ودیاپیٹھ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں انسانی کلینیکل ٹرائل کا عمل شروع کرنے جارہے ہیں۔‘‘