آسام: پولیس نے نیوز چینل کے دفتر میں گھس کر کی اہلکاروں سے مار پیٹ

نئی دہلی: آسام کے گوہاٹی میں شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں مظاہروں کے بیچ آسام پولیس نے ریاست کے ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل کے دفتر میں گھس کر اہلکاروں کے ساتھ مارپیٹ کی۔ چینل کے مینجنگ ایڈیٹر پرنیہ باردولوئی کا الزام ہے کہ پولیس جمعرات کی شام تقریباً چھ بجے الو باری میں ’’پراگ نیوز‘‘ کے کیمپس پہنچی اور عمارت کے باہر بیٹھے اہلکاروں  سے مارپیٹ کی۔ اس کے بعد پولیس عمارت کے اندر گئی اورریسیپشن کے آس پاس چینل کے دیگر اہلکاروں سے مارپیٹ کی۔

باردولوئی نے کہا ’’یہ بنا اکساوے کی کارروائی تھی اور ہم آسام پولیس سے بنا شرط معافی کی مانگ کرتے ہیں۔‘‘ پراگ نیوز کےانسٹا گرام اکاؤنٹ کی پوسٹ پر انھوں نے لکھا کہ ’’یہ بہت غلط ہے کہ سی آر پی ایف کے افسر پراگ نیوز کے کیمپس میں گھسے اور کام کرنے کے وقت میں کیمپس کے اندر ہمارے اہلکاروں  پر حملہ کیا۔‘‘

چینل پر یہ مبینہ  حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ریاست میں ہو رہے شہریت قانون کے خلاف مظاہروں کو لےکر وزارت اطلاعات و نشریات نے تمام ٹی وی چینلوں کو ہدایات جاری کیے ہیں کہ وہ ایسے مواد کو شائع کرنے کو لے کر احتیاط  برتیں جن سے تشدد ہونے یا پھیلنے کا خدشہ ہو۔ حکومت  کی طرف سے یہ ہدایت ایسے وقت میں آئی ہے جب پارلیمنٹ میں شہریت ترمیمی بل پاس ہونے کے بعد آسام  اور تریپورہ جیسی شمال مشرقی ریاستوں  میں مظاہرہ اور تشدد  دیکھنے کو مل رہا ہے۔

(ایجنسیاں)

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
holiganbet
casibom
marsbahis
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
adana escort
jojobet giri?
jojobet