مختصر خبریں: ویکیپیڈیا نے ارشدیپ سنگھ کے پیج میں ترامیم پر پابندی لگا دی، دیگر اہم خبریں
- کرکٹر ارشدیپ سنگھ کے پیج پر ’’خالصتان‘‘ شامل کیے جانے کے بعد ویکیپیڈیا نے مضمون میں ترمیم پر پابندی لگا دی: ہندوستانی کھلاڑی کا پیج اتوار کو پاک بھارت میچ میں ان کے کیچ چھوڑنے کے بعد علاحدگی پسند گروپ کے حوالے سے ایڈٹ کیا گیا۔ ویکیپیڈیا نے ایک بیان میں کہا کہ غلط ترامیم کو ’’منٹوں کے اندر‘‘ ہٹا دیا گیا اور مضمون میں ترمیم کی رسائی کو ’’قابل اعتماد صارفین‘‘ تک محدود کر دیا گیا ہے۔
- بنگلورو سیلاب کی زد میں، شدید بارش کے بعد ٹریفک جام: مختلف مقامات سے شہر جانے والی چھ پروازوں کو چنئی ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا۔ یہ ایک ہفتے میں دوسری بار ہے جب شہر میں شدید بارش کے بعد سیلاب آیا ہے۔
- لز ٹرس کنزرویٹو پارٹی کی رہنما منتخب ہوئیں، برطانیہ کی اگلی وزیر اعظم ہوں گی: انھوں نے ڈالے گئے 1,72,437 ووٹوں میں سے 81,326 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مدمقابل رشی سناک کو 60,399 ووٹ ملے۔
- سائرس مستری نے حادثے کے وقت سیٹ بیلٹ نہیں پہنی تھی، تحقیقات سے پتہ چلتا ہے: ٹاٹا سنز کے سابق چیئرپرسن اور ان کے ساتھی مسافر جہانگیر پنڈول اتوار کو اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کی کار سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔
- جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا، کہا کہ ’’لوگ راشن خریدتے ہیں لیکن بی جے پی قانون سازوں کو خریدتی ہے‘‘: سورین کی قیادت والی جھارکھنڈ مکتی مورچہ کو 81 میں سے 48 ووٹ ملے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی، جو 26 ایم ایل اے کے ساتھ اپوزیشن میں ہے، واک آؤٹ کر گئی۔
- جیل سے رہائی کے بعد تیستا سیتلواڑ کہتی ہیں کہ پولیس کو ایگزیکیٹو کا بازو نہیں بننا چاہیے: کارکن سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت پر احمد آباد جیل سے باہر نکلی ہیں۔ وہ دو ماہ سے زائد عرصے سے حراست میں تھیں۔
- کیا یونیفارم والے اداروں میں طلبا جو چاہیں پہن سکتے ہیں، حجاب پر پابندی کے معاملے میں سپریم کورٹ نے پوچھا: ایڈوکیٹ سنجے ہیگڑے نے، جو درخواست گزاروں کی طرف سے پیش ہوئے، سوال کیا کہ کیا خواتین کو ان کے کپڑوں کی بنیاد پر تعلیم سے انکار کیا جا سکتا ہے۔
- دلت طالب علم کی موٹرسائیکل کو چھونے پر اونچی ذات کے استاد نے مبینہ طور پر حملہ کیا: یہ مبینہ حملہ 2 ستمبر کو بلیا ضلع کے ہائیر سیکنڈری اسکول راناپور میں ہوا تھا۔ استاد کرشنا موہن شرما کو ان کے اوپر لگے الزامات کے سچ ثابت ہونے کے بعد معطل کر دیا گیا ہے۔
- منی لانڈرنگ کیس میں سنجے راؤت کی عدالتی حراست میں 19 ستمبر تک توسیع: راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ کو 31 جولائی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ممبئی میں ان کے گھر کی نو گھنٹے تک تلاشی لینے کے بعد گرفتار کیا تھا۔
- چلی کے ووٹروں نے بڑے پیمانے پر ترقی پسند آئین کو مسترد کر دیا: نئے چارٹر نے، جس میں خواتین اور مقامی افراد کے لیے زیادہ حقوق تھے، آمر آگسٹو پنوشے کے دور میں اختیار کیے گئے آئین کو تبدیل کرنے کی کوشش کی تھی۔