اردو میڈیم طلبہ کے لیے ایک عمدہ پلیٹ فارم

مولانا آزاد اردو یونیورسٹی پالی ٹیکنیک ڈپلوما کورسز میں داخلے

0

حیدرآباد: (دعوت نیوزڈیسک)

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو) کے پالی ٹیکنیک کورسز اردو میڈیم کے طلبہ کے لیے کامیاب مستقبل کی ضمانت بن رہے ہیں۔ مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے ان طلبہ نے اردو میڈیم میں پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرکے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
کیریئر سازی کی کچھ مثالیں:
اردو یونیورسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سید معاذ احمد نے جو حیدرآباد سے تعلق رکھتے ہیں، سال 2015ء میں اردو یونیورسٹی سے ڈپلوما ان انفارمیشن ٹیکنالوجی مکمل کیا، بعد ازاں بی ٹیک کی تعلیم حاصل کی اور اب لندن میں ای جی گروپ میں سیلز ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے سالانہ 52 لاکھ روپے کما رہے ہیں۔اسی طرح
بہار سے تعلق رکھنے والے عظیم الحق نے 2017ء میں سیول انجینئرنگ میں ڈپلوما مکمل کیا، اور 2021ء میں ڈگری حاصل کرنے کے بعد اب بنگلورو کی مشہور کمپنی Byju’s میں سالانہ 10 لاکھ روپے کی ملازمت کر رہے ہیں۔
مدھوبنی، بہار کے محمد قاسم نے اردو میڈیم میں ڈپلوما ان الیکٹرانکس اینڈ کمیونکیشن مکمل کرکے سی سی ٹی وی، فائر ڈٹیکشن اور کمپیوٹر فیلڈ میں کامیاب کاروبار شروع کیا۔ آج ان کے زیرِ قیادت ایک مکمل ٹیم کام کر رہی ہے۔محمد قاسم کا کہنا ہے کہ: "اردو میڈیم میں پروفیشنل تعلیم حاصل کر کے میں نے خود کو روزگار سے جوڑا، اردو یونیورسٹی ہمارے جیسے طلبہ کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے۔”
ڈاکٹر محمد یوسف خان، پرنسپل مانو پالی ٹیکنیک، کے مطابق "360degrees.com” کی حالیہ درجہ بندی میں مانو پالی ٹیکنیک، حیدرآباد کو تلنگانہ بھر میں پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔ یہ کامیابی اس ادارے کی معیاری تعلیم، عملی تربیت اور طلبہ کی ترقی کے عزم کا ثبوت ہے۔
داخلے کی معلومات:
تعلیمی سال 2025-26 کے لیے داخلے درج ذیل کورسز میں جاری ہیں:
حیدرآباد، دربھنگہ اور بنگلورو میں:
سیول انجینئرنگ
کمپیوٹر سائنس
الیکٹرانکس اینڈ کمیونکیشن
انفارمیشن ٹیکنالوجی
کڑپہ (آندھرا پردیش) میں:
سیول، مکینیکل، الیکٹریکل و الیکٹرانکس، اور اپیرل ٹیکنالوجیز
کٹک (اڈیشہ) میں:
سیول، مکینیکل، الیکٹریکل و الیکٹرانکس، اور آٹوموبائل انجینئرنگ
لیٹرل انٹری کے ذریعے براہِ راست سالِ دوم میں داخلے کی سہولت بھی موجود ہے۔
آن لائن فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ: 13 مئی 2025ء ہے۔
رابطہ اور تفصیلات:
فارم، پراسپکٹس اور دیگر معلومات کے لیے:
https://manuu.edu.in/Regular-Admissions
[email protected]
9885380534، 9032394813، 9703131787، 9866802414، 9848171044

 

***

 


ہفت روزہ دعوت – شمارہ 04 مئی تا 10 مئی 2025