یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کار حادثے میں بال بال بچے

نئی دہلی، ستمبر 15: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی ایک کار حادثے میں بال بال بال بچ گئے۔

صدارتی ترجمان سرگئی نیکیفوروف نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ دارالحکومت کیف میں ایک مسافر کار مسٹر زیلینسکی کی گاڑی اور ان کے قافلے سے ٹکرا گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر نے صدر کا معائنہ کیا لیکن کوئی شدید چوٹ نہیں ملی۔

ترجمان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، تاہم انہوں نے تفصیلات نہیں بتائیں۔

مسٹر زیلنسکی نے بدھ کے روز   شمال مشرقی یوکرین کے ایک لاجسٹک ہب،  ایزیم کے دوبارہ قبضہ کئے گئے شہر کا دورہ کیا تھا۔