کشن گنج میں دو چوروں کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا

نئی دہلی، اگست 29: بہار کے کشن گنج ضلع کے ٹھاکر گنج تھانہ علاقے میں پیر کو گاؤں والوں نے دو چوروں کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ جیران گچھ پنچایت کے ماٹی کوڑا گاؤں میں چوری کرنے آئے دو چوروں کو گاؤں والوں نے پکڑ کر پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ مرنے والوں کی شناخت جلال (46)اور جولو (26)کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں املجھاری تھانہ علاقہ کے تحت پاٹھماری کے رہنے والے تھے۔ دونوں کے خلاف چوری کے متعدد مقدمات درج ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال کشن گنج بھیج دیا گیا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔