سپریم کورٹ نے ریاستوں سے حج کمیٹیوں کی تفصیلی رپورٹ طلب کی
نئی دہلی، اگست 13: ملت ٹائمز کی خبر کے مطابق سپریم کورٹ نے آج سبھی ریاستوں سے حج کمیٹی کی صورت حال پر مکمل رپورٹ طلب کی ہے۔ ساتھ ہی ریاستوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ یہ تفصیلی جانکاری دو ہفتہ میں دیں۔
دراصل سپریم کورٹ سنٹرل حج کمیٹی کے سابق رکن حافظ نوشاد احمد اعظمی کی ایک عرضی پر سماعت کر رہی ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ مرکزی و ریاستی حکومتیں حج کمیٹی ایکٹ 2002 کے سخت ضابطوں پر عمل نہیں کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ضابطوں کے مطابق کمیٹیوں کی تشکیل میں بھی حکومتیں ناکام رہی ہیں۔