مختصر مختصر: مرکز نے کوئلے کی قلت کے سبب بیلک آؤٹ کی خبروں کو مسترد کیا، دیگر اہم خبریں
- بجلی کے وزیر نے کوئلے کی قلت کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کے تعلق سے غیر ضروری گھبراہٹ پیدا ہوئی ہے۔ دریں اثنا پانچ ریاستوں اور قومی دارالحکومت دہلی میں حکومتوں نے بجلی کی کھپت کو کم کرنے کے اقدامات کیے ہیں۔
- پرینکا گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ یوپی حکومت لکھیم پور کھیری تشدد کیس میں وزیر اور ان کے بیٹے کو بچا رہی ہے۔ مرکزی وزیر اجے مشرا کے بیٹے پر تشدد کے سلسلے میں قتل اور مجرمانہ سازش کا الزام عائد کیا گیا ہے جس میں چار کسانوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
- امت شاہ نے کہا کہ ایک ناخواندہ شخص ملک پر بوجھ ہے اور اچھا شہری نہیں بن سکتا۔ شاہ نے کہا کہ ایسے افراد اپنے آئینی حقوق یا فرائض سے واقف نہیں ہوتے۔
- بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے کہا ہے کہ لکھیم پور کھیری تشدد کو ہندو-سکھ لڑائی میں تبدیل کیا جارہا ہے۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ یہ واقعہ ’’ایک متکبر مقامی طاقت ور اشرافیہ کے ذریعے ظالمانہ قتل عام‘‘ کا ہے۔
- مرکزی وزیر اجے مشرا کا بیٹا لکھیم پور کھیری تشدد کیس میں گرفتار۔ 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجا گیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ آشیش مشرا تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے تھے اور گستاخانہ جواب دے رہے تھے۔
- آسام بے دخلی مہم کے دوران تشدد کے بعد درنگ پولیس اور ضلعی عہدیداروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر معین الحق اور شیخ فرید کے اہل خانہ کی شکایتوں کی بنیاد پر درج کی گئی ہے، جو گزشتہ ماہ پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے تھے۔
- پٹرول کی قیمت دہلی میں ریکارڈ 104 روپے اور ممبئی میں 110 روپے سے تجاوز کر گئی۔ تقریباً تمام ریاستی دارالحکومتوں میں ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 100 روپے کے پار ہے۔
- ہندوستان میں کورونا وائرس کے 18،166 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں- جو ہفتہ کو ریکارڈ ہوئی تعداد سے تقریباً 8 فیصد کم ہیں۔ وہیں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 4،50،589 ہوگئی جب گذشتہ 24 گھنٹوں میں انفیکشن کی وجہ سے 214 افراد ہلاک ہوئے۔
- کولکاتا درگا پوجا کے منتظمین کو کسانوں کی حالت زار دکھانے کے لیے پنڈال میں چپل استعمال کرنے پر قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے۔ بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے آرٹ کی تنصیب پر اعتراض کرنے کے بعد ایک وکیل نے یہ نوٹس بھیجا کہ یہ ہندو برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتا ہے۔
- پاکستان کے معروف سائنس داں اور ’’فادر آف پاکستانز نیوکلیر بم‘‘ عبدالقدیر خان 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔