مختصر مختصر: آشیش مشرا نے سپریم کورٹ کی طرف سے ضمانت منسوخ کیے جانے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کیا، دیگر اہم خبریں
- آشیش مشرا لکھیم پور کھیری کیس میں سپریم کورٹ کی طرف سے ضمانت منسوخ ہونے کے چند دن بعد جیل واپس آیا: جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ مرکزی وزیر اجے مشرا کے بیٹے کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر علاحدہ بیرک میں رکھا جائے گا۔
- ایم پی نونیت رانا اور اس کے ایم ایل اے شوہر پر غداری کا الزام لگایا گیا، عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا: اس جوڑے کو ہفتہ کے روز وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے گھر کے سامنے ہنومان چالیسہ پڑھنے کی دھمکی دینے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
- بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے ہندوؤں سے ’’جہادیوں‘‘ سے نمٹنے کے لیے تیروں، کانچ کی بوتلوں سے لیس ہونے کو کہا: ان کے تبصرے 16 اپریل کو دہلی کے جہانگیر پوری میں فرقہ وارانہ تصادم کے پس منظر میں آئے۔
- یس بینک کے رانا کپور نے ای ڈی کو بتایا کہ انھیں پرینکا گاندھی سے ایم ایف حسین کی پینٹنگ خریدنے پر مجبور کیا گیا تھا: کپور، جن پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے، نے اپنے الزامات میں سابق مرکزی وزیر مرلی دیورا اور کانگریس لیڈر احمد پٹیل کا نام بھی لیا ہے۔
- کرناٹک کے پیڈنہلّی گاؤں میں دو دلت مردوں کو مبینہ طور پر تشدد کر کے ہلاک کر دیا گیا: پولیس نے بتایا کہ دونوں افراد کو مارا پیٹا گیا اور ان کے پاؤں میں آگ لگا دی گئی۔
- جموں اور کشمیر کے نوجوانوں کو ان کی پچھلی نسلوں کی طرح تکلیف نہیں ہوگی، پی ایم مودی نے کہا: 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد مرکزی زیر انتظام علاقے کا یہ وزیر اعظم کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔
- کرت سومیا کا دعویٰ ہے کہ شیو سینا کے کارکنوں نے ان پر حملہ کیا، پولیس پر جعلی ایف آئی آر درج کرنے کا الزام: سابق رکن پارلیمنٹ نے الزام لگایا کہ ہفتہ کو ممبئی کے کھار پولیس اسٹیشن کے باہر ’70-80 غنڈوں‘‘ نے ان پر حملہ کیا جب وہ دو گرفتار قانون سازوں سے ملنے گئے تھے۔
- کھرگون تشدد کیس میں 175 افراد گرفتار، 64 ایف آئی آر درج:: کرفیو میں، جو 10 اپریل سے نافذ ہے، اتوار کی صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک شہر میں نرمی دی گئی۔
- غیر قانونی آئل ریفائنری میں دھماکے میں 100 سے زیادہ نائجیرین ہلاک: چور اکثر نائجیریا میں خام تیل چوری کرنے کے لیے بڑی تیل کمپنیوں کی ملکیت والی پائپ لائنوں میں توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔