مختصر مختصر: ‘Alt-News’ کے شریک بانی محمد زبیر کو دہلی پولیس نے گرفتار کیا، دیگر اہم خبریں
- صحافی محمد زبیر کو مبینہ طور پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا: ان کی گرفتاری مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر کو مرکزی حکومت کی جانب سے ایک درخواست موصول ہونے کے پانچ دن بعد ہوئی ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کا اکاؤنٹ ہندوستانی قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے۔
- سپریم کورٹ نے کہا کہ باغی شیوسینا ایم ایل اے 12 جولائی تک نااہلی کے نوٹس کا جواب دے سکتے ہیں: مہاراشٹر اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نرہری زروال نے پیر کی شام 5.30 بجے تک ان کا جواب مانگا تھا۔
- 21 ریاستوں کے باشندوں نے انسانی حقوق کی کارکن تیستا سیتلواڑ کی رہائی کا مطالبہ کیا: گجرات پولیس نے تیستا سیتلواڑ اور سابق آئی پی ایس افسران کے خلاف کیس کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی۔
- شیوسینا کے ایم پی سنجے راوت کو منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا سمن ملا: یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی جب پارٹی الزام لگا رہی ہے کہ ایکناتھ شندے کی بغاوت ’’ای ڈی، سی بی آئی اور دیگر مرکزی ایجنسیوں کے دباؤ‘‘ کا نتیجہ ہے۔
- اپوزیشن کی جانب سے اگنی پتھ اسکیم پر بحث کے لیے طلب کیے جانے کے بعد بہار اسمبلی ملتوی: کانگریس نے بھی بھرتی کے اقدام کے خلاف کئی ریاستوں میں احتجاج کیا۔
- مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا: 22 جون کو وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے بھی کہا تھا کہ وہ وائرس سے متاثر ہیں۔
- اپوزیشن کے صدارتی امیدوار یشونت سنہا نے صدارتی انتخابات کے لیے پرچۂ نامزدگی داخل کیا: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار اور دیگر رہنما اپنی حمایت ظاہر کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں موجود تھے۔
- عام آدمی پارٹی نے سالانہ بجٹ کے دوران یکم جولائی سے 300 یونٹ مفت بجلی کا اعلان کیا: اسکولوں کے لیے مختص رقم میں پچھلے سال سے 17 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ زرعی شعبے کو 11,560 کروڑ روپے ملے ہیں۔
- گیانواپی مسجد پر رعنا ایوب کا ٹویٹ بھارت میں ٹویٹر کے ذریعہ روک دیا گیا: صحافی نے ٹویٹ کیا تھا کہ وارانسی کی عدالت کا عبادت گاہ کے سروے کی اجازت دینے کا فیصلہ ’’ایک اور مسجد کے انہدام‘‘ کی طرف لے جاتا ہے۔
- اتراکھنڈ میں ایک خاتون اور اس کی نابالغ بیٹی کے ساتھ کار میں اجتماعی عصمت دری کی گئی: حکام کے مطابق ملزمان نے انھیں ایک نہر میں پھینک دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔