مختصر خبریں: مبینہ جعلسازی سے متعلق کیس میں تیستا سیتلواڑ کی ضمانت کی درخواست مسترد، دیگر اہم خبریں
- تیستا سیتلواڑ، آر بی سری کمار کو مبینہ جعلسازی کے مقدمے میں ضمانت سے انکار: عدالت نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ دونوں نریندر مودی کے خلاف سازش میں ملوث تھے، جو 2002 کے فسادات کے دوران گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔
- بُکر انعام یافتہ گیتانجلی شری کے اعزاز میں آگرہ میں ہونے والی تقریب ان کے ناول کے بارے میں شکایت پر منسوخ: ہاتھرس کے شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ ان کے انعام یافتہ ناول ’’ریت سمادھی‘‘ میں ہندو دیوتا شیو اور پاروتی کے بارے میں قابل اعتراض تبصرے ہیں۔
- مہاراشٹر کے گورنر کا کہنا ہے کہ ’اگر گجراتی اور راجستھانی یہاں سے چلے گئے تو ممبئی مالیاتی دارالحکومت نہیں رہے گا‘: کوشیاری کے اس بیان کو سیاسی رہنماؤں کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے، جنھوں نے ان پر ریاست کے مراٹھی بولنے والے شہریوں کی توہین کا الزام لگایا۔
- آئی ایم اے نے سینئر ڈاکٹر کو گندے بستر پر لیٹنے پر مجبور کرنے پر پنجاب کے وزیر صحت کی برطرفی کا مطالبہ کیا: ڈاکٹر راج بہادر نے، جو بابا فرید یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر تھے، اس واقعے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
- این ایس اے اجیت ڈوبھال کا کہنا ہے کہ کمیونٹیز کے درمیان عداوت کو روکنے کے لیے مذہبی رہنماؤں کو اکٹھا ہونا چاہیے: قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ غلط فہمیوں کو دور کرنے اور تمام مذہبی گروہوں کو یہ محسوس کرانے کی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ ملک کا حصہ ہیں۔
- دہلی نے نئی ایکسائز پالیسی کو عارضی طور پر واپس لیا، سرکاری شراب کی دکانیں کھولنے کا حکم دیا: یہ پیش رفت لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ کی طرف سے اے اے پی حکومت کی ایکسائز پالیسی کی سی بی آئی تحقیقات کی سفارش کرنے کے چند دن بعد ہوئی ہے۔
- تلنگانہ میں وزیر کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت نہ کرنے پر عملے کو نوٹس بھیجنے والا افسر معطل: وزیر کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ وہ سیاست یا انتظامیہ میں گٹھ جوڑ کی حوصلہ افزائی کرنے والے آخری شخص تھا۔
- جموں و کشمیر کے بارہ ملّا میں مسلح تصادم میں ایک جنگجو مارا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جنگجو کی شناخت کی جا رہی ہے۔
- طلبا نے ایف ٹی آئی آئی پر ریزرو کیٹیگریز کے لیے مخصوص سیٹیں نہ بھرنے کا الزام لگایا، احتجاج کا آغاز کیا: فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے الزام لگایا کہ حکام نے ریزرویشن کی دفعات کا ’سخت مذاق‘ اڑایا ہے۔
- دہلی کی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں ستیندر جین کے خلاف ای ڈی چارج شیٹ کا نوٹس لیا: عدالت نے اے اے پی لیڈر کو غلط طور پر ملزم کمپنیوں کا مالک کہنے پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی بھی کھنچائی کی۔