صدر جمہوریہ نے 13 ریاستوں میں نئے گورنروں کی تقرریاں کیں

رمیش بیس کوشیاری کی جگہ مہاراشٹر کے نئے گورنر بنے،بہار کے گورنرپھاگو چوہان کو میگھالیہ کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ہماچل کے گورنر راجندر وشوناتھ آرلیکر کو بہار کے گورنر کا چارج دیا گیا ہے۔

نئی دہلی،12فروری :۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری اور لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر رادھا کرشنا ماتھر کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔ جھارکھنڈ کے گورنر رمیش بیس کو اب مہاراشٹر کا گورنر بنا دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اروناچل پردیش کے گورنر بی ڈی مشرا کو لداخ کا لیفٹیننٹ گورنر بنایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ صدر جمہوریہ نے کچھ اور تقرریاں بھی کی ہیں۔ سابق وزیر مملکت برائے خزانہ شیو پرتاپ شکلا کو ہماچل پردیش کا گورنر بنایا گیا ہے، جب کہ راجستھان کے مضبوط رہنما گلاب چند کٹاریا کو آسام کا گورنر بنایا گیا ہے۔
سابق جسٹس ایس عبدالنذیر کو آندھرا پردیش کا گورنر مقرر کیا گیا ہے جبکہ بہار کے گورنر پھاگو چوہان کو میگھالیہ کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ ہماچل کے گورنر راجیندر وشوناتھ ارلیکر کو بہار کے گورنر کا چارج دیا گیا ہے۔
صدر مملکت نے درج ذیل گورنروں کا تقرر کیا ہے:
اروناچل پردیش کے گورنر کے طور پر لیفٹیننٹ جنرل کیولیہ تریوکرم پارنائک، پی وی ایس ایم، یو وائی ایس ایم، وائی ایس ایم (ریٹائرڈ)
شری لکشمن پرساد آچاریہ کوسکم کے گورنر کے طور پر
شری سی پی رادھا کرشنن کو جھارکھنڈ کا گورنر بنایا گیا
شری شیو پرتاپ شکلا کو ہماچل پردیش کا گورنر مقرر کیا گیا ہے
جناب گلاب چند کٹاریہ آسام کے گورنر کے طور پر
جناب جسٹس (ریٹائرڈ) ایس عبدالنذیر آندھرا پردیش کے گورنر کی حیثیت سے
آندھرا پردیش کے گورنر بسو بھوشن ہری چندن کو چھتیس گڑھ کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔
چھتیس گڑھ کی گورنر محترمہ انسویا یوکی منی پور کی گورنر مقرر
منی پور کے گورنر ایل گنیشن کو ناگالینڈ کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔
بہار کے گورنر پھاگو چوہان کو میگھالیہ کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔
ہماچل پردیش کے گورنر راجندر وشوناتھ آرلیکر کو بہار کا گورنر مقرر کیا گیا
جھارکھنڈ کے گورنر رمیش بیس کو مہاراشٹر کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔
بریگیڈیئر (ڈاکٹر) شری بی ڈی مشرا (ریٹائرڈ)، اروناچل پردیش کے گورنر کولداخ کا لیفٹیننٹ گورنر مقررکیا