امت شاہ کے خلاف پریڈ گراونڈ سکندرآباد پر پوسٹر

نئی دہلی، ستمبر 15: تلنگانہ کے سکندرآباد پریڈ گراؤنڈ میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ  کے دورے کی مخالفت پوسٹر آویزاں کیے گئے۔ امیت شاہ 17 ستمبر کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر وہ سکندرآباد پریڈ گراؤنڈس میں منعقد ہونے والے جلسہ میں شرکت کریں گے۔

بعض نامعلوم افراد کی جانب سے پریڈ گراؤنڈ میں پوسٹرس آویزاں کر کے یہ بتانے کا مطالبہ کیا گیا کہ مرکز نے تلنگانہ کی ترقی میں کس طرح مدد کی ہے؟ کنٹونمنٹ یوتھ کے نام والے ان پوسٹروں میں مرکزی حکومت سے کئی سوالات کئے گئے ہیں۔

بعض پوسٹرس میں لکھا گیا تھا کہ وہ کون لیڈر ہے جس نے تلنگانہ کی عزت نفس کو امیت شاہ کے جوتے پر ڈالا، یہ وہ لیڈر ہیں جنہوں نے تلنگانہ کی عزت نفس کو یرغمال بنایا ہے۔ اس پوسٹرمیں 20 سوالات کیے گئے ہیں اور یہ پوچھا گیا کہ مرکزی حکومت اور وزیر اعظم مودی نے ریاست کی ترقی میں کس طرح تعاون کیا ہے؟